محترم قارئین کرام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم آج الحمدللہ انٹرنیٹ پر سنن ابی داؤد پی ڈی ایف فارمیٹ ، فور کلر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ فور کلر سے مراد کہ سنن ابی داؤد احادیث ٹیکسٹ کو رنگوں گے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب ہم کسی اردو ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ عربی کا ٹیکسٹ شامل ہوتا ہے اور اگر اس عربی ٹیکسٹ کو علیحدہ سے عربی فونٹ اور کوئی منفرد رنگ دے دیا جائے تو اس سے ٹیکسٹ کو پڑھنا زیادہ آسان رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوشش رہی ہے کہ فائل کو کم سے کم سائز کا رکھا جائے۔
یہ Zip فائل ہے جب آپ اسے ان زپ کریں گے تو پی ڈی ایف فائل ظاہر ہو گی ۔ یہ پی ڈی ایف فائل تقریبا ٣٩٢١ صفحات پر مشتمل ہے، اور ایڈوب ورژن ۷ اور اس کے بعد میں اوپن ہونے کے لحاظ س چیک کر لی گئی ہے۔ اس میں تمام ابواب کی انڈیکسنگ اور احادیث کی انڈیکسنگ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی باب پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ باب کو دیکھ سکتے ہیں۔ پی ڈی ایف میں بک مارک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ جس سے آپ فوری طور پر اپنے مطلوبہ باب ، حدیث مبارک کو دیکھ سکتے ہیں۔
ہم تمام بھائیوں ، بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے احادیث مبارکہ اردو سرچ سافٹ وئیر اور پی ڈی ایف بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کا تعاون قبول فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین
Download Complete Book in PDF
Pages 3921
Direct Download Download (Pdf File : Size 47.9 Mb)
|