الصيام والقيام روزے اور قیام کا بیان रोज़े और क़याम ( रात की नमाज़ ) صرف جمعہ مبارک کا روزہ رکھنا منع ہے “ विशेष रूप से जुमा के दिन का रोज़ा रखना मना है ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کے روزے سے منع فرمایا: الا یہ کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھا جائے۔
سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: میں جمعہ کے دن روزہ رکھوں گا اور اس دن کسی سے بات نہیں کروں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھو، الا یہ کہ کئی دنوں کے روزے رکھے اور بیچ میں جمعہ کا دن آ جائے (تو پھر کوئی حرج نہیں)۔ رہا مسئلہ تیرا کسی کے ساتھ کلام نہ کرنے کا، تو میری عمر کی قسم! خیر کی بات کرنا اور برائی سے روکنا تیرے لئے خاموش رہنے سے بہتر ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو، الا یہ کہ اس سے پہلے ایک دن یا اس کے بعد ایک دن کا بھی روزہ رکھا جائے۔“
|