البيوع والكسب والزهد خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी ادائیگی کے عزم سے قرضہ لینے پر اللہ تعالیٰ کی معاونت “ भुगतान करने की नियत से क़र्ज़ लेने पर अल्लाह तआला का सहयोग ”
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے قرضہ لیا۔ کسی نے ان سے کہا: ام المؤمنین! آپ قرضہ تو لے رہی ہیں، لیکن اس کی ادائیگی کی (آپ میں طاقت ہی نہیں ہے)۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بندہ قرضہ لیتا ہے اور اس کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتے ہیں۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر قرضہ ہو اور وہ اس کی ادائیگی کا ارادہ (اور نیت) رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی مدد ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کے رزق کے لیے اسباب پیدا فرمائے گا۔ “
|