اللباس والزينة واللهو والصور لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر पहनना ओढ़ना, सजना संवरना, खेलकूद और तस्वीरें بالوں کو سنوارنا . . . روزانہ کنگھی کرنا منع ہے “ बालों को संवारना ... हर दिन कंघी करना मना है ”
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالوں کی تعظیم کیا کرو۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے بال ہوں، وہ ان کی تکریم کیا کرے۔“
سیدنا سعید بن عبدالرحمٰن جحشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ” اگر تمہارے بال ہوں تو ان کی تعظیم کیا کرو۔“
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر بہت زیادہ تیل لگاتے تھے اور پانی لگا کر داڑھی کی کنگھی کرتے تھے۔
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صحابی مصر میں عامل تھا، اس کے بال بکھرے ہوئے، بلکہ بہت بکھرے ہوئے تھے، اس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دوسرا صحابی آیا اور اسے کہا: کیا وجہ ہے کہ تیرے بال بہت زیادہ بکھرے ہوئے ہیں، حالانکہ تو امیر بھی ہے؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں «اِرْفَاه» سے منع فرمایا۔ ہم نے پوچھا: «اِرْفَاه» سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: روزانہ کنگھی کرنا۔
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، مگر کبھی کبھار۔
|