اللباس والزينة واللهو والصور لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر पहनना ओढ़ना, सजना संवरना, खेलकूद और तस्वीरें اللہ تعالیٰ بندے پر اپنی نعمتوں کے آثار دیکھنا پسند کرتا ہے “ अल्लाह तआला बंदे पर दि गई नअमतों के प्रभाव को देखना पसंद करता है ”
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جب اللہ تعالیٰ بندے پر کوئی نعمت کرتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بے شک اللہ تعالیٰ جب بندے پر نعمت کرتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے اور وہ غربت و بدحالی اور تنگ دستی ظاہر کرنے کو ناپسند کرتا ہے اور وہ اصرار کے ساتھ سوال کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے اور حیادار، پاکدامن اور پاکباز کو پسند کرتا ہے۔“
|