الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل مقتدی کو رکوع یا سجدے میں امام سے پہلے سر نہیں اٹھانا چاہئیے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے نہیں ڈرتا کہ جب وہ اپنا سر امام کے سجدے سے سر اٹھانے سے پہلے اٹھا لے کہ اللہ اس کے سر کو گدھے کا سر بنا دے یا اس کی صورت کو گدھے کی صورت بنا دے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاذان، باب اثم من رفع الخ، رقم: 691. مسلم، كتاب الصلاة، باب تحريم سبق الامام الخ، رقم: 437. سنن نسائي: رقم: 828. سنن ترمذي، رقم: 582»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اور سند کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند مروی ہے، البتہ اس میں یوں فرمایا: ”اللہ اس کے سر کو بدل دے۔“
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
|