الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل نمازِ سفر دو رکعت اور نمازِ خوف ایک رکعت کی فرضیت
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز حضر چار رکعت، نماز سفر دو رکعت اور نماز خوف ایک رکعت فرض کی۔
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب صلاة المسافرين وقصرها، رقم: 687. سنن ابوداود، رقم: 1247. سنن نسائي، رقم: 1532. مسند احمد: 355/1.»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، اللہ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نماز حضر چار رکعت، نماز سفر دو رکعت اور نماز خوف ایک رکعت فرض کی۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله.»
|