الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل کس نذر کو پورا کرنا جائز نہیں؟
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کا طواف کرتے ہوئے ایک انسان کے پاس سے گزرے جس کی ناک میں ایک کڑا تھا اور ایک آدمی اس کی راہنمائی کر رہا تھا (اسے طواف کرا رہا تھا) تو آپ نے اپنے دست مبارک سے اسے کاٹ دیا، پھر اسے حکم فرمایا: وہ اسے اس کے ہاتھ سے پکڑے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب اذا راي سيراً اوشياً بكرة فى الطواف قطعه، رقم: 1621. سنن ابوداود، رقم: 3302. سنن نسائي، رقم: 2920»
|