الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب تعبير الرؤيا خوابوں کی تعبیر کا بیان اچھے اور برے خواب کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، جبکہ برا خواب شیطان کی طرف سے، جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناگوار گزرے تو وہ اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دے اور اسے بیان نہ کرے، کیونکہ وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطب، باب التفث فى الرقية، رقم: 4747. مسلم، كتاب الرويا، رقم: 2261. سنن ابوداود، رقم: 5021. سنن ترمذي، رقم: 2277. سنن ابن ماجه، رقم: 3909.»
|