الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان عورتوں سے بیعت لینے کا طریقہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مومنوں کی خواتین کو بیعت کے بلایا، تو اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ اپنا ہاتھ ہمارے لیے ظاہر نہیں فرمائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔“
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب البيعة، باب بيعة النساء، رقم: 4181. سنن ابن ماجه، رقم: 2874. مسند احمد: 357/6. قال الشيخ الالباني: صحيح.»
|