كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل 18. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ: باب: دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت۔
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی تم میں سے اپنا ذکر پیشاب کرتے وقت داہنے ہاتھ سے نہ تھامے اور پائخانہ کے بعد داہنے ہاتھ سے استنجاء نہ کرے اور برتن پر پھونک نہ مارے۔“
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے پائخانہ کے لئے جائے تو اپنے ذکر کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے۔“
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا برتن میں پھونکنے سے اور اپنے ذکر کو داہنے ہاتھ سے چھونے سے اور داہنے ہاتھ سے استنجا کرنے سے۔
|