الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْمُسَاقَاةِ سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا 25. باب السَّلَمِ: باب: بیع سلم کا بیان۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کو تشریف لائے اور لوگ سلف کرتے تھے میووں میں ایک سال دو سال کے لیے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی سلف کرے کھجور میں تو سلف کرے مقرر ماپ میں یا مقرر تول میں مقررہ میعاد تک۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور لوگ سلف کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی سلف کرے وہ معین ماپ میں کرے معین تول میں۔“
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے مگر اس میں «إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ» کے الفاظ نہیں۔
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔
|