كتاب آداب القضاة کتاب: قاضیوں اور قضا کے آداب و احکام اور مسائل 34. بَابُ: الأَلَدِّ الْخَصِمِ باب: لڑاکے اور جھگڑالو کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ بغض و نفرت لڑاکے اور جھگڑالو شخص سے ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المظالم 15 (2457)، تفسیر البقرة 37 (4523)، الَٔحکام 34 (7188)، صحیح مسلم/العلم 2 (2668)، سنن الترمذی/تفسیر سورة البقرة (2976)، (تحفة الأشراف: 16248)، مسند احمد (6/55، 63، 205) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مراد: باطل کے لیے جھگڑا کرنے والا اور چرب زبانی کرنے والا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|