ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کی دعا مانگی یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغل کی سفیدی دیکھی، یا یوں کہا کہ یہاں تک کہ آپ کی بغل کی سفیدی دکھائی دی۔ معتمر کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ یہ استسقاء کے بارے میں ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12222، ومصباح الزجاجة: 445)، وقد أخرجہ: مسند احمد2/235، 370) (صحیح)»
Mu’tamir narrated from his father, from Barakah, from Bashir bin Nahik, from Abu Hurairah:
“The Prophet (ﷺ) supplicated for rain (raising his hands) until I saw or one could see the whiteness of his armpits.”
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سليمان التيمي مدلس و عنعن و لبعض الحديث شواھد و ھي تغني عن ھذا الحديث انوار الصحيفه، صفحه نمبر 421
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1271
´استسقا کی دعا کا بیان۔` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کی دعا مانگی یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغل کی سفیدی دیکھی، یا یوں کہا کہ یہاں تک کہ آپ کی بغل کی سفیدی دکھائی دی۔ معتمر کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ یہ استسقاء کے بارے میں ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1271]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) استسقاء کے موقع پر خوب خشوع و خضوع سے طویل دعا کرنی چاہیے۔
(2) نماز استسقاء کے موقع پر دعا کرتے ہوئے عام حالات سے زیادہ ہاتھ بلند کرنے چاہیں-
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1271