سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑھاپا تقریبا بیس بال مبارک سفید تھے۔
تخریج الحدیث: «حسن» : «سنن ابن ماجه ( 3630)، صحيح ابن حبان ( الاحسان: 6261. 6262، دوسرا نسخه: 6494. 6295)، مسند احمد (90/2 ح 5633)» روایت مذکورہ کی سند شریک بن عبداللہ القاضی مدلس کے «عن» کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری ( 3548) اور صحیح مسلم ( 2341) میں اس کا ایک شاہد ہے۔