سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاحیہ انداز بھی حقائق پر مشتمل ہوتا تھا
حدیث نمبر: 3183
-" إني لا أقول إلا حقا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آیا آپ بھی ہمارے ساتھ مذاق کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جو کچھ کہتا ہوں، وہ حق ہوتا ہے۔