سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اگر وہ قتل ہو جائے تو اس نے جس قدر اپنی مکاتبت ادا کی ہو گی، اس کی اس قدر آزاد کی ہو گی، اور اس سے جو باقی ہو گی وہ مملوک کی دیت ہو گی۔