Download Hadith Software


محترم قارئین کرام :
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ : آپ کی خدمت میں مختصر صحیح مسلم اردو سرچ انجن ورژن 2.9 متعارف کروا رہے ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود اس پروگرام سے آپ کس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے آپ مندرجہ ذیل ہدایت ضرور پڑھیں تاکہ اس سرچ سسٹم کو سمجھ لیں اور بھرپور طریقہ سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اس سرچ انجن کا مقصد کم سے کم وقت میں اپنی مطلوبہ حدیث مبارکہ تک پہنچنا ہے۔

اس سرچ انجن میں ہم نے کلک بیس سسٹم متعارف کروایا ہے، کہ آپ صرف کلک کرنے پر (صرف چند کلک پر یعنی صرف 3کلک میں) اپنی مطلوبہ حدیث مبارکہ تک پہنچیں گے۔ حدیث مبارکہ کا کوئی ایک لفظ آپ کے ذہن میں ہو، کہ یہ لفظ ایک حدیث میں آیا ہے، یا میں دیکھنا چاہتا /چاہتی ہوں کہ مکمل حدیث مبارک کس طرح سے ہے، اور حدیث میں یہ یہ لفظ آئے ہیں تو آپ مختلف الفاظ پر کلک کر کے اپنی مطلوبہ حدیث تک پہنچیں گے۔

سرچ کے متعلق درج ذیل ہدایات نوٹ کرلیں۔

۱۔ سب سے پہلے آپ ویب سائٹ کو بہترین انداز میں دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر موجود اردو اور عریبک فونٹ ڈاؤن لوڈ کیجئے اور انہیں اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کیجئے۔

۲۔ پھر حروف تہجی کے لحاظ سے اپنے مطلوبہ لفظ کے پہلے حروف تہجی پر کلک کریں گے۔

۳۔ اس کے بعد اس حروف تہجی سے شروع ہونے والے تمام وہ الفاظ جو حدیث میں آئے ہیں ان الفاظ کی فہرست سامنے دیکھیں گے، اور اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کر کے اس پر کلک کریں گے۔

۴۔ پھر آپ کے سامنے وہ تمام احادیث کے حصے ظاہر ہوں گے جن میں آپ کا مطلوبہ لفظ آیا ہے، اگر حدیث میں ایک سے زیادہ مرتبہ وہ لفظ آیا ہے ، پھر بھی آپ دیکھیں گے کہ ایک ہی حدیث میں وہ لفظ کس کس طرح سے آیا ہے۔

۵۔ اگر مطلوبہ لفظ حدیث مبارکہ میں ایک سے زیادہ مرتبہ آیا ہے تو اس لفظ کے ہر ہر ظہور پر ایک الگ الگ انسٹانس بنایا گیا ہے۔یعنی جتنی مرتبہ بھی وہ لفظ کتاب آیا ہے وہ ظاہر ہو گا۔

۶۔ اس سرچ میں آپ کتاب کے ابواب پر اور احادیث مبارکہ پر بھی سرچ کر سکتے ہیں۔

۷۔ بہت کامن الفاظ اس سرچ میں شامل نہیں ہوں گے، مثلا، تھا، تھے ، تھی، اس، اور، وہ ، جو ، میں ، نے، کا، کے ،کی ، لیے ۔

۸۔راوی کے نام کے پہلے لفظ یا کسی بھی حصہ پر سرچ کے ذریعے آپ اس راوی کی روایت کردہ تمام احادیث مبارکہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

۹۔اس سسٹم کو بناتے وقت اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے کہ سرچ کرتے وقت سپیڈ کم نہ ہو بلکہ تیزی سے صفحات ظاہر ہوں۔


ث ٹ ت پ ب ا آ
      خ ح چ ج
ژ ز ڑ ر ذ ڈ د
  ظ ط ض ص ش س
  گ ک ق ف غ ع
  ہ ھ و ن م ل
        ے ی ء


ث ٹ ت پ ب ا آ
      خ ح چ ج
ژ ز ڑ ر ذ ڈ د
  ظ ط ض ص ش س
  گ ک ق ف غ ع
  ہ ھ و ن م ل
        ے ی ء

۱۰۔ مختصر صحیح مسلم پر کلک بیسڈ سرچ سسٹم کی سی ڈی بھی دستیاب ہے اس سہولت سے صفحات کے کھلنے کی رفتار اور بھی تیز ہو جاتی ہے۔ یعنی مذید جلدی آپ اپنی مطلوبہ حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ سسٹم ایک لفظ سرچ ، دو لفظ سرچ ، تین لفظ سرچ پرکام کرے گا، فی الحال یہ سسٹم ایک لفظ سرچ پر ہے۔
ایک لفظ سرچ سسٹم کیا ہے؟

اردو میں بعض الفاظ جب یونی کوڈ میں لکھے جاتے ہیں تو دو الفاظ کا مجموعہ بنتے ہیں، مثلا تکبیر تحریمہ اگر ہم اس کو یونی کوڈ میں ایک لفظ کے طور پر لکھیں گے تو لفظ صحیح نہیں لکھا جائے گا۔ اس لیے یہ دو الفاظ کا مجموعہ بنے گا۔ یعنی “تکبیر” اور “تحریمہ” ایک لفظ سرچ سسٹم میں آپ لفظ کے پہلے حصہ پر جائیں گے یعنی “تکبیر” پر اور تکبیر سے شروع ہونے والے تمام احادیث جن میں تکبیر تحریمہ بھی شامل ہو گا ، اس تک پہنچیں گے، یا آپ لفظ کے دوسرے حصہ ”تحریمہ” پر جائیں گے اور “تحریمہ” سے متعلق تمام احادیث سامنے آ جائیں گی جن میں تکبیر تحریمہ بھی شامل ہو گا۔

ہمارے ساتھ تعاون کریں اس طرح سے کہ اس ویب سائٹ کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوست احباب کو آگاہ کریں۔


Join Our mailing Group, receive free newsletter,
we will update you about new changes at our website.
Email:   



CONTRIBUTE YOUR DONATION TO COMPLETE THE “SAHIH BUKHARI”
ON WEBSITE AND MAKING ITS COPYRIGHT FREE SOFTWARE

Send Donation via PayPal