نیوز لیٹر سیرت امیر المومنین فی الحدیث حضرت امام بخاری رحمہ اللہ سوئم دوئم اول : جلد
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجئے۔

Warning: mysql_fetch_array(): supplied argument is not a valid MySQL result resource in /home/pakvspco/public_html/dn/islamicurdubooks.com/sahihalbukhari/imambukhari/templates/topbarrandomrec.php on line 26
سیرت امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ
نام و نسب و پیدائش

آپ کے والد ماجد حضرت العلام مولانا اسماعیل صاحب رحمہ اللہ اکابر محدثین میں سے ہیں۔ کنیت ابوالحسن ہے۔ حضرت امام مالک رحمہ اللہ کے اخص تلامذہ میںسے ہیں۔ اور حضرت امام مالک رحمہ اللہ کے علاوہ حماد بن زید رحمہ اللہ اور ابو معاویہ ”عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ “ وغیرہ سے آپ نے احادیث روایت کی ہیں۔ احمد بن حفص رحمہ اللہ ، نصر بن حسین رحمہ اللہ وغیرہ آپ کے شاگرد ہیں۔

اس قدر پاکباز ، متدین ، محتاط تھے خاص طور پر اکل حلال میں کہ آپ کے مال میں ایک درم بھی ایسا نہ تھا جسے مشکوک یا حرام قرار دیا جا سکے۔ ان کے شاگرد احمد بن حفص کا بیان ہے کہ میں حضرت مولانا اسماعیل کی وفات کے وقت حاضر تھا۔ اس وقت آپ نے فرمایا کہ میں اپنے کمائے ہوئے مال میں ایک درم بھی مشتبہ چھوڑ کر نہیں چلا ہوں۔

امام بخاری قدس سرہ شہر بخارا میں بتاریخ 13شوال 194ھ نماز جمعہ کے بعد پیدا ہوئے۔ یہ فخر امت میں کم ہی لوگوں کو حاصل ہوا ہے کہ باپ بھی محدث ہو اور بیٹا بھی محدث بلکہ سیدالمحدثین۔ اللہ تعالیٰ نے یہ شرف حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کو نصیب فرمایا جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام کو ”کریم ابن الکریم ابن کریم“ کہا گیا ہے اسی طرح حضرت امام بخاری رحمہ اللہ بھی محدث ابن المحدث قرار پائے۔ مگر صد افسوس کہ والد ماجد نے اپنے ہونہاز فرزند کا علمی زمانہ نہیں دیکھا اورآپ کو بچپن ہی میں داغ مفارقت دے گئے۔

حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کی تربیت کی پوری ذمہ داری والدہ محترمہ پر آگئی جو نہایت ہی خدا رسیدہ عبادت گزار شب بیدار خاتون تھیں۔ والدین کی علمی شان و دینداری کے پیش نظر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت امام کی تعلیم وتربیت کس انداز کے ساتھہ ہوئی ہو گی۔

امام بخاری رحمہ اللہ
صحیح بخاری (جلد اول)
کتاب الوحی
کتاب الایمان
کتاب العلم
کتاب الوضو
کتاب الغسل
کتاب الحیض
کتاب التیمم
کتاب الصلوٰۃ
مواقیت الصلوات
کتاب الاذان
کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)
محترم قارئین کرام:
السلام علیکم
صحیح بخاری انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے جیسے جیسے ویب سائٹ کے حوالے سے صفحات تیار ہو جاتے ہیں نیٹ پر پیش کر دئیے جاتے ہیں۔ سائٹ پر کیا نیا اضافہ ہوا ہے یہ جاننے کے لیے ہم وقتا فوقتا نیوز لیٹر بھیجتے ہیں۔ آپ بھی سائن اپ کیجئے تاکہ آپ بھی سائٹ پر پیش کی جانے والی نئی احادیث مبارکہ کے مطلق اگاہی حاصل کر سکیں۔
نیوز لیٹر
 
Copyright 2007