نیوز لیٹر سیرت امیر المومنین فی الحدیث حضرت امام بخاری رحمہ اللہ سوئم دوئم اول : جلد
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجئے۔

Warning: mysql_fetch_array(): supplied argument is not a valid MySQL result resource in /home/pakvspco/public_html/dn/islamicurdubooks.com/sahihalbukhari/imambukhari/templates/topbarrandomrec.php on line 26
سیرت امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ
ستر ہزار احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا حافظ ایک ہونہار نوجوان

ان دنوں شہر بخارا میں علوم قرآن و حدیث کے بہت سے مراکز تھے۔ جہاں قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں بلند ہو رہی تھیں۔ حضرت امام ان مراکز سے استفادہ فرمانے لگے۔

ایک دن محدث بخارا حضرت امام داخلی رحمہ اللہ کے حلقہ درس میں شریک تھے کہ امام داخلی نے ایک حدیث کی سند بیان کرتے وقت سفیان عن ابی الزبیر عن ابراھیم فرما دیا۔ امام بخاری بولے کہ حضرت یہ سند اس طرح نہیں ہے کیونکہ ابو الزبیر نے ابراہیم سے روایت نہیں کی ہے۔ ایک نو عمر شاگرد کی اس گرفت سے محدث بخارا چونک پڑے اور خفگی کے لہجے میں آپ سے مخاطب ہوئے۔ آپ نے استاد محترم کا پورا ادب ملحوظ رکھتے ہوئے بڑی آہستگی سے فرمایا کہ اگر آپ کے پاس اصل کتاب ہو تو اس کی طرف مراجعت فرما لیجئے۔ علامہ نے گھر جا کر اصل کتاب کو ملاحظہ فرمایا تو امام بخاری کی گرفت کو تسلیم فرما لیا اور واپسی پر اس سند کی تصحیح کے بارے میں آپ سے سوال کیا۔ امام بخاری نے برجستہ جواب دیا کہ صحیح سند یوں سے سفیان عن الزبیر وھوابن عدی عن ابراھیم۔ اس وقت حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کی عمر صرف گیارہ سال کی تھی۔

انہی ایام میں آپ نے بخارا کے اٹھارہ محدثین سے فیوض حاصل کرتے ہوئے بیشتر ذخیرہ احادیث محفوظ فرما لیا تھا۔ امام وکیع اور امام عبداللہ بن مبارک کی کتابیں آپ کو برنوک زبان یاد تھیں ۔ علامہ داخلی کے ساتھہ واقعہ مذکورہ سے بخارا کے ہر علمی مرکز میں آپ کا چرچا ہونے لگا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ بڑے بڑے اساتذہ کرام آپ کے حفظ و ذہانت کے قائل ہونے لگے۔

علامہ بیکندی علیہ الرحمہ جو ایک مشہور محدث بخار ہیں۔ فرمایا کرتے تھے کہ میرے حلقہ درس میں جب بھی محمد بن اسماعیل آجاتے ہیں مجھہ پر عالم تحیر طاری ہو جاتا ہے۔

ایک دن ان علامہ کی خدمت میں ایک بزرگ سلیم بن مجاہد حاضر ہوئے۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ اگر تم ذرا پہلے آجاتے تو ایک ایسا ہونہار نوجوان دیکھتے جسے ستر ہزار حدیثیں حفظ ہیں۔ سلیم بن مجاہد یہ سن کر حیرت زدہ ہوگئے۔ اور حضرت امام کی ملاقات کے اشتیاق میں نکلے ۔ ملاقات ہوئی تو حضرت امام بخاری نے فرمایا کہ نہ صرف ستر ہزار بلکہ ان سے بھی زائد احادیث مجھے یاد ہیں۔ بلکہ سلسلہ سند ، حالات رجال سے جیسا بھی سوال کریں گے جواب دوں گا حتی کہ اقوال صحابہ و تابعین کے بارے میں بھی بتلا سکتا ہوں کہ وہ کن کن آیات قرآنی و احادیث نبوی سے ماخوذ ہیں۔ (مقدمہ فتح الباری)

امام بخاری رحمہ اللہ
صحیح بخاری (جلد اول)
کتاب الوحی
کتاب الایمان
کتاب العلم
کتاب الوضو
کتاب الغسل
کتاب الحیض
کتاب التیمم
کتاب الصلوٰۃ
مواقیت الصلوات
کتاب الاذان
کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)
محترم قارئین کرام:
السلام علیکم
صحیح بخاری انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے جیسے جیسے ویب سائٹ کے حوالے سے صفحات تیار ہو جاتے ہیں نیٹ پر پیش کر دئیے جاتے ہیں۔ سائٹ پر کیا نیا اضافہ ہوا ہے یہ جاننے کے لیے ہم وقتا فوقتا نیوز لیٹر بھیجتے ہیں۔ آپ بھی سائن اپ کیجئے تاکہ آپ بھی سائٹ پر پیش کی جانے والی نئی احادیث مبارکہ کے مطلق اگاہی حاصل کر سکیں۔
نیوز لیٹر
 
Copyright 2007