نیوز لیٹر سیرت امیر المومنین فی الحدیث حضرت امام بخاری رحمہ اللہ سوئم دوئم اول : جلد
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجئے۔

Warning: mysql_fetch_array(): supplied argument is not a valid MySQL result resource in /home/pakvspco/public_html/dn/islamicurdubooks.com/sahihalbukhari/imambukhari/templates/topbarrandomrec.php on line 26
سیرت امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ
طریقہ تالیف الجامع الصحیح البخاری

اس بارے میں خود امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی حدیث اس کتاب میں اس وقت تک داخل نہیں کی جب تک غسل کر کے دو رکعت نماز ادا نہ کر لی ہو۔ بیت اللہ شریف میں اسے میں نے تالیف کیا اور دو رکعت نماز پڑھ کر ہر حدیث کے لئے استخارہ کیا۔ مجھے جب ہر طرح اس حدیث کی صحت کا یقین ہوا، تب میں نے اس کے اندارج کے لئے قلم اٹھایا۔ اس کو میں نے اپنی نجات کے لئے جحت بنایا ہے۔ اور چھہ لاکھہ حدیثوں سے چھانٹ چھانٹ کر میں نے اسے جمع کیا ہے۔

علامہ ابن عدی اپنے شیوخ کی ایک جماعت سے ناقل ہیں کہ امام بخاری الجامع الصحیح کے تمام تراجم ابواب کو حجرہ نبوی اور منبر کے درمیان بیٹھہ کر اور ہر ترجمة الباب کو دو رکعت نماز پڑھ کر اور استخارہ کر کے کامل اطمینان قلب حاصل ہونے پر صاف کرتے۔ وراق نے اپنا ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ میں امام بخاری کے ساتھہ تھا۔ میں نے آپ کو کتاب التفسیر لکھنے میں دیکھا کہ رات میں پندرہ بیس مرتبہ اٹھتے چقماق سے آگ روشن کرتے اور چراغ جلاتے اور حدیثون پر نشان دے کر سو رہتے ۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ امام صاحب سفر و حضر میں ہر جگہ تالیف کتاب میں مشغول رہا کرتے تھے اور جب بھی جہاں بھی کسی حدیث کے صحیح ہونے کا یقین ہو جاتا اس پر نشان لگا دیتے اس طرح تین مرتبہ آپ نے اپنے ذخیرہ پر نظر فرمائی۔ آخر تراجم ابواب کی ترتیب اور تہذیب اور ہر باب کے تحت حدیثوں کا درج کرنا۔ اس کو امام صاحب نے ایک بار حرم محترم میں اور دوسری بار مدینہ منورہ مسجد نبوی منبر اور محراب نبوی کے درمیان بیٹھہ کر انجام دیا۔ اسی تراجم ابواب کی تہذیب و تبویب کے وقت جو حدیثیں ابواب کے تحت لکھتے پہلے غسل کر کے استخارہ کر لیتے۔ اس طرح پورے سولہ سال کی مدت میں اس عظیم کتاب کی تالیف سے فارغ ہوئے۔

امام بخاری رحمہ اللہ
صحیح بخاری (جلد اول)
کتاب الوحی
کتاب الایمان
کتاب العلم
کتاب الوضو
کتاب الغسل
کتاب الحیض
کتاب التیمم
کتاب الصلوٰۃ
مواقیت الصلوات
کتاب الاذان
کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)
محترم قارئین کرام:
السلام علیکم
صحیح بخاری انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے جیسے جیسے ویب سائٹ کے حوالے سے صفحات تیار ہو جاتے ہیں نیٹ پر پیش کر دئیے جاتے ہیں۔ سائٹ پر کیا نیا اضافہ ہوا ہے یہ جاننے کے لیے ہم وقتا فوقتا نیوز لیٹر بھیجتے ہیں۔ آپ بھی سائن اپ کیجئے تاکہ آپ بھی سائٹ پر پیش کی جانے والی نئی احادیث مبارکہ کے مطلق اگاہی حاصل کر سکیں۔
نیوز لیٹر
 
Copyright 2007