سرچ کے لیے ہدایات
سرچ کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات ضرور پڑھ لیں تاکہ آپ کو مطلوبہ نتیجہ ملنے میں آسانی رہے۔

1 حدیث مبارکہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک حصہ حدیث کی ”سند“ ہے اور دوسرا حصہ حدیث مبارکہ کا ”متن“ ہے ، سرچ کی سہولت فی الحال حدیث کے متن پر ہے۔ حدیث کی سند پر سرچ بھی کچھ عرصہ بعد پیش کر دی جائے گی۔ اگر کسی صحابی رضی اللہ عنہ ، صحابیہ رضی اللہ عنہا ، کسی تابعی رحمہ اللہ کا نام حدیث کے متن میں آرہا ہے تو اس پر سرچ کی سہولت موجود ہے۔

2 جب آپ کسی لفظ پر سرچ کریں گے تو اس حدیث مبارکہ میں آنے والے الفاظ کا مجموعہ ظاہر ہو ، پھر آپ ”مکمل حدیث مبارکہ پڑھئیے “ والے بٹن پر کلک کرنے سے وہ حدیث مکمل پڑھ سکیں گے۔

3 اپنا نتیجہ قریب ترین حاصل کرنے لیے آپ سرچ کرتے وقت اہم الفاظ کو چنیں ، عموما استعمال ہونے والے الفاظ یعنی ”کا، کے ،کی، اس ، یہ ،ہے ، وہ ، تھا ،تھے ، تھی “ وغیرہ لکھنے سے گریز کیا جائے، اور اگر آپ ان الفاظ کو بھی سرچ کرائیں گے ایک جملہ کے طور پر تو ہمارا سسٹم انشاءاللہ اس کو بھی ہینڈل کر لے گا،

4 فی الحال سرچنگ میں کتاب الوحی سے لے کر کتاب الاذان (صفہ الصلوۃ ) باب ”ایک رکعت میں دو سورتیں ایک ساتھ پڑھنا “ تک شامل ہے، سرچنگ کے ذریعے جو رزلٹ آئے گا ان میں صحیح بخاری کے یہ حصہ شامل ہیں ۔
کتاب الوحی (مکمل)
کتاب الایمان (مکمل )
کتاب العلم(مکمل)
کتاب الوضو (مکمل)
کتاب الغسل (مکمل)
کتاب الحیض (مکمل)
کتاب التیمم (مکمل)
کتاب الصلوۃ (مکمل)
مواقیت الصلوۃ (مکمل )
کتاب الاذان (مکمل)
کتاب الاذان صفہ الصلوۃ باب نمبر 25 "ایک رکعت میں دو سورتیں ایک ساتھ پڑھنا" تک

5 سرچ نتیجہ کی زیادہ سے زیادہ تعداد بیس رکھی ہے، یعنی پہلے بیس قریب ترین رزلٹ ظاہر ہوں گے۔

6 بقیہ کتب کی احادیث مبارکہ پر کام جاری ہے، جیسے ہی کام مکمل ہو گیا آپ کو ای میل کے ذریعے اطلاع کر دی جائے گی ۔ اگر آپ نے نیوز لیڑ حاصل کرنے کے جوائن نہیں کیا تو آپ سے گذارش ہے کہ میلنگ لسٹ جوائن کیجئے تاکہ سائٹ پر ہونے والے نئے اضافہ کے متعلق اگاہی حاصل ہو۔

7 حدیث مبارکہ کے نمبر ہم نے مکتبہ دارالسلام انٹرنیشل کے رکھے ہیں، یعنی مکتبہ دارالسلام انٹرنیشل والا حدیث نمبر سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔

8 سرچ کردہ نتیجہ آپ اپنے دوست احباب کو ای میل کرسکتے ہیں۔

9 کسی بھی حدیث مبارکہ کا پرنٹ لے سکتے ہیں، پرنٹ لینے سے پہلے پرنٹ پرویو دیکھ لیجئے۔ اگر حدیث ایک صفحہ پر نہیں آرہی یا دو تین صفحات پر مشتمل ہو تو پھر آپ فائز فوکس براوزر کے زریعے سے اس کو ایک صفحہ پر پرنٹ لے سکتے ہیں ۔

10 بسا اوقات کوئی حدیث مبارکہ ظاہر نہیں ہو رہی ہوتی اگر آپ کوئی ایسا صفحہ دیکھیں تو آپ ہمیں اطلاع ضرور کیجئے تاکہ ہم اس کو صحیح کر لیں، صفحہ کے آخر پر submit کے ذریعے آپ صفحہ کا لنگ ہمیں بھیج سکتے ہیں۔

سرچ نتیجہ سے آپ کس قدر مطمئن ہیں ،
یا آپ کچھ ہدایات دینا چاہیں تو ہم سے رابطہ کیجئے تاکہ ہم اس سسٹم کو مذید بہتر بنا سکیں۔ جزاک اللہ خیراء
webmaster @ islamicurdubooks . com

دعاؤں کا طلب گار
ابوطلحہ