السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3184. -- باب: عدة المعتقة تحت عبد إذا اختارت فراقه
-- باب: کسی غلام کے نکاح میں موجود اس لونڈی کی عدت کا بیان جسے آزاد کر دیا گیا ہو اور اس نے شوہر سے جدائی کا راستہ اختیار کر لیا ہو۔
حدیث نمبر: 15602
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَا: نا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ، نا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، نا هَمَّامٌ قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ فَأَعْتَقَتهَا وَاشْتَرَطَتِ الْوَلَاءَ فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَجَعَلَ عَلَيْهَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ" قَالَ أَبُو بَكْرٍ: جَوَّدَ حَبَّانُ فِي قَوْلِهِ عِدَّةُ الْحُرَّةِ لِأَنَّ عَفَّانَ بْنَ مُسْلِمٍ وَعَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ رَوَيَاهُ فَقَالَا: وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ وَلَمْ يَذْكُرَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللهُ وَكَذَلِكَ قَالَهُ هُدْبَةُ عَنْ هَمَّامٍ فَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّةَ حُرَّةٍ.
عکرمہ رحمہ اللہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہ رضی اللہ عنہا کو خریدا اور اسے آزاد کر دیا اور ولاء کی شرط لگائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ ”ولاء اسی کی ہے جو آزاد کرے“ اور اس کو اختیار دیا۔ اس نے اپنے آپ کو اختیار کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دی اور اس پر آزاد عورت کی عدت کو مقرر کیا۔
ابو بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حبان نے اپنے قول میں آزاد عورت کی عدت کو عمدہ بیان کیا ہے کیونکہ عفان بن مسلم اور عمرو بن عاصم دونوں نے اس کو روایت کیا ہے۔ وہ دونوں فرماتے ہیں اور اس کو حکم دیا کہ وہ عدت گزارے اور آزاد کی عدت کا تذکرہ نہیں کیا۔
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی طرح ہدبہ نے ہمام سے روایت کیا ہے؛ اس کو حکم دیا کہ وہ آزاد عورت کی عدت گزارے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ العِدَدِ/حدیث: 15602]
ابو بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حبان نے اپنے قول میں آزاد عورت کی عدت کو عمدہ بیان کیا ہے کیونکہ عفان بن مسلم اور عمرو بن عاصم دونوں نے اس کو روایت کیا ہے۔ وہ دونوں فرماتے ہیں اور اس کو حکم دیا کہ وہ عدت گزارے اور آزاد کی عدت کا تذکرہ نہیں کیا۔
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی طرح ہدبہ نے ہمام سے روایت کیا ہے؛ اس کو حکم دیا کہ وہ آزاد عورت کی عدت گزارے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ العِدَدِ/حدیث: 15602]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 15603
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ، نا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الدَّبَّاغُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ، نا الْمُعْتَمِرُ، عَنِ الْحَجَّاجِ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَذَكَرَ قِصَّةَ بَرِيرَةَ قَالَ: وَحَدَّثَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ عَلَيْهَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے قصے کا ذکر کیا، وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی عدت آزاد عورت کی عدت کی طرح مقرر فرمائی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ العِدَدِ/حدیث: 15603]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 15604
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، أنا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَعَلَ عِدَّةَ بَرِيرَةَ عِدَّةَ الْمُطَلَّقَةِ حِينَ فَارَقَتْ زَوْجَهَا" وَرَوَاهُ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، وَقَالَ أَمَرَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّةَ الْحُرَّةِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کی عدت طلاق شدہ کی طرح مقرر فرمائی جب وہ اپنے خاوند سے جدا ہوئیں، اور اسے ابو عامر عقدی نے ابو معشر سے روایت کیا ہے اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ ”وہ آزاد عورت کی طرح عدت گزارے“ اور اللہ ہی زیادہ جاننے والا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ العِدَدِ/حدیث: 15604]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح