السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3296. -- باب: الأذنين
-- باب: دونوں کانوں کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 16220
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي وَغَيْرُهُ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَرَأْتُ كِتَابَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الَّذِي كَتَبَهُ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ حِينَ بَعَثَهُ عَلَى نَجْرَانَ، فَكَتَبَ فِيهِ:" وَفِي الْأُذُنِ خَمْسُونَ مِنَ الْإِبِلِ".
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس خط میں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کے لیے لکھا تھا، پڑھا کہ: ”ایک کان کی دیت 50 اونٹ ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 16220]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ للزهري، وجادة»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 16221
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَغَيْرُهُ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا بَحْرٌ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفِهْرِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ، يَقُولُ: مَضَتِ السُّنَّةُ أَشْيَاءَ مِنَ الْإِنْسَانِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ فِيهِ: وَفِي الْأُذُنَيْنِ الدِّيَةُ.
زید بن اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انسان کے عضوات میں سنت واضح ہو گئی، پھر انہوں نے ایک لمبی حدیث ذکر کی جس میں یہ بھی تھا کہ ”کانوں میں بھی دیت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 16221]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 16222
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ السُّكَّرِيُّ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، وَعِكْرِمَةَ، أَنَّ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَضَى فِي الْأُذُنِ بِنِصْفِ الدِّيَةِ قَالَ مَعْمَرٌ: وَالنَّاسُ عَلَيْهِ، قَالَ: وَقَضَى فِيهَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، بِخَمْسَ عَشْرَةَ مِنَ الْإِبِلِ.
طاؤس اور عکرمہ رحمہما اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کان کے بارے میں نصف دیت کا فیصلہ فرمایا، اور معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے 15 اونٹوں کا فیصلہ فرمایا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 16222]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 16223
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: وَفِي الْأُذُنِ النِّصْفُ وَرَوَى الشَّعْبِيُّ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: فِي الْأُذُنِ إِذَا اسْتُؤْصِلَتْ نِصْفُ الدِّيَةِ أَخْمَاسًا، فَمَا نَقَصَ مِنْهَا فَبِحِسَابٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کان کے بارے میں قتل کی نصف دیت کا فیصلہ فرمایا۔
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کان جب جڑ سے کاٹ دیا جائے تو اس میں نصف دیت ہے اور اس نصف دیت میں بھی اونٹوں کی پانچ اقسام ہوں گی، اور جو اس سے کم ہو تو وہ اسی حساب سے ہو گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 16223]
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کان جب جڑ سے کاٹ دیا جائے تو اس میں نصف دیت ہے اور اس نصف دیت میں بھی اونٹوں کی پانچ اقسام ہوں گی، اور جو اس سے کم ہو تو وہ اسی حساب سے ہو گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 16223]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف