السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3840. -- باب: الأضحية في السفر
-- باب: سفر میں قربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 19237
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ⦗٤٩٧⦘ ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَيْمُونٍ الْحَرْبِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنبأ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَدَنَةُ عَنْ سَبْعَةٍ". رِوَايَةُ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ عَلَى أَنَّ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَإِجْمَاعُ هَؤُلَاءِ الْأَئِمَّةِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ، ثُمَّ رِوَايَةُ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ عَلَى أَنَّ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ أَوْلَى مِنْ رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْبَدَنَةِ عَنْ عَشَرَةٍ. وَرُوِّينَا عَنْ عَلِيٍّ وَحُذَيْفَةَ وَأَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ وَعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَنَّهُمْ قَالُوا: الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گائے سات کی جانب سے اور اونٹ سات کی جانب سے ہے۔“
(ب) عطاء کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت اس پر ہے کہ اونٹ سات کی جانب سے ہے، اور ان ائمہ کا ابو زبیر کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی پر اتفاق ہے، لہٰذا عطاء کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت کہ اونٹ سات کی جانب سے ہے، ثوری کی ابو زبیر کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس روایت سے زیادہ راجح ہے کہ اونٹ دس کی جانب سے ہے۔
(ج) سیدنا علی، سیدنا حذیفہ، سیدنا ابو مسعود انصاری اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے ہمیں روایت پہنچی ہے کہ انہوں نے فرمایا: گائے سات کی جانب سے ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الضَّحَايَا/حدیث: 19237]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح