🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

14. بَابٌ فِي اسْمِ الْعِشَاءِ .
عشاء کی نماز کا نام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1758
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ ; فَإِنَّهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ الْعِشَاءُ، وَإِنَّمَا سَمَّتْهَا الْأَعْرَابُ الْعَتَمَةَ مِنْ أَجْلِ إِبِلِهِمْ لِحِلَابِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَغَيْلَانُ بْنُ شُرَحْبِيلَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دیہاتی لوگ تمہاری نماز کے نام کے حوالے سے تم پر غالب نہ آ جائیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ”عشاء“ کے نام سے مذکور ہے، اور دیہاتی اسے ”عتمہ“ کہتے ہیں: کیونکہ انہوں نے اس وقت اپنے اونٹوں کا دودھ دوہنا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا غیلان بن شرحبیل نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ راوی ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1758]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى الشيوخ عن عبد الرحمن بن عوف، 943، مسند أبى يعلى الموصلى من مسند عبد الرحمن بن عوف، 834، المسند للشاشى مسند عبد الرحمن بن عوف رضى الله عنه، محمد بن على عنه 249»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں