🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

150. بَابُ فَتْحِ الْبَابِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران دروازہ کھولنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2460
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ قَائِمًا يُصَلِّي وَالْبَابُ مُجَافٍ مَا يَلِي الْقِبْلَةَ مُتَنَحِّيًا مِنَ الْمَسْجِدِ فَاسْتَفْتَحْتُ فَلَمَّا سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتِي أَهْوَى بِيَدِهِ فَفُتِحَ الْبَابُ ثُمَّ مَضَى عَلَى صَلَاتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الَّذِي فِي الْبَابِ قَبْلَهُ، وَالْحَدِيثُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي الْبَيْتِ وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ حَتَّى فَتَحَ لَهَا ثُمَّ رَجَعَ، وَكَأَنَّ هَذِهِ قِصَّةٌ أُخْرَى فِي الْبَيْتِ وَتِلْكَ فِي الْمَسْجِدِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ اس وقت نماز کی مخصوص جگہ پر کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے، اور دروازہ بند تھا وہ دروازہ قبلہ والی سمت میں تھا لیکن نماز کی جگہ سے ذرا ہٹ کے تھی میں نے دروازہ کھولنے کے لئے کہا: جب آپ نے میری آواز سنی تو آپ نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور دروازہ کھول دیا اور پھر آپ نے اپنی نماز جاری رکھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کا ذکر اس سے پہلے والے باب میں ہوا ہے، اور یہ حدیث امام ابوداؤ اور امام ترمذی اور امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں نماز ادا کر رہے تھے دروازہ بند تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے دروازہ کھولا اور پھر اپنی جگہ چلے گئے“۔ یوں لگتا ہے کہ وہ دوسرا واقعہ ہے، جو گھر کے بارے میں ہے، اور یہ واقعہ مسجد کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2460]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث حسن لغیرہ بشواہدہ فی السنن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں