🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

189. بَابٌ فِي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ .
بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2636
وَعَنْ عَلِيٍّ وَعَمَّارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَجْهَرُ بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَزُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز میں بسم الله الرحمن الرحيم پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ ثوری اور زہیر بن معاویہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے یہ تدلیس کرنے والا ہے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2636]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2637
وَعَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ يَبْدَأُ بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِي أُمِّ الْقُرْآنِ وَفِي السُّورَةِ الَّتِي تَلِيهَا وَيَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز کا آغاز کرتے تھے تو سورت فاتحہ سے پہلے بسم اللہ الرَّحْمنِ الرحیم پڑھتے تھے، اور اس کے بعد والی سورت سے پہلے بھی بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ پڑھتے تھے، اور یہ بات ذکر کرتے تھے کہ انہوں نے یہ چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر العمری ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2637]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2638
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَخْرُجْ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُعَلِّمَكَ آيَةً مِنْ سُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي غَيْرَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ" فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَلَغَ أُسْكُفَّةَ الْبَابِ قَالَ:" بِأَيِّ شَيْءٍ تَسْتَفْتِحُ صَلَاتَكَ وَقِرَاءَتَكَ؟" قُلْتُ: بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَقَالَ:" هِيَ هِيَ" ثُمَّ أَخْرَجَ رِجْلَهُ الْأَخِرَيْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم مسجد سے باہر نہ جانا جب تک میں تمہیں ایک سورت کی ایک آیت کی تعلیم نہیں دے دیتا جو مجھ سے پہلے سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے علاوہ اور کسی پر نازل نہیں ہوئی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلنے لگے، یہاں تک کہ آپ دروازے کی چوکھٹ پر پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی تلاوت کا آغاز کس چیز کے ذریعے کرتے ہو میں نے عرض کی: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہی ہے یہی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرا پاؤں بھی باہر نکال لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوالمخارق ہے، اور وہ اپنے حافظے کی خرابی کی وجہ سے ضعیف ہے، اس کی سند میں ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2638]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں