🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

227. بَابُ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ قَبَلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
سفر کے دوران نماز سے پہلے یا بعد میں نوافل ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2993
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ كَانَا يَتَطَوَّعَانِ فِي السَّفَرِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَا عَائِشَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سفر کے دوران (فرض) نماز سے پہلے اور اس کے بعد نوافل ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قتادہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور نہ ہی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2993]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف بوجہ انقطاع، البتہ بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2994
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ السَّفْرَةَ جُهْدٌ وَتَفَلٌ فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلَّا كَانَتَا لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ سفر مشکل اور پریشانی کا باعث بنتا ہے، جب کسی شخص نے وتر ادا کرنے ہوں تو وہ دو رکعات ادا کر لے اگر وہ بیدار ہو گیا تو ٹھیک ہے ورنہ یہ دونوں (رکعات) اُس کے لئے ہوں گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2994]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں