مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
247. بَابٌ فِيمَنْ نَعَسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَابٌ فِيمَنْ نَعَسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
اس شخص کا بیان جسے جمعہ کے دن اونگھ آ جائے
حدیث نمبر: 3097
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلْيَتَحَوَّلْ إِلَى مَكَانِ صَاحِبِهِ وَيَتَحَوَّلْ صَاحِبُهُ إِلَى مَكَانِهِ"، قِيلَ لِإِسْمَاعِيلَ: وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب جمعہ کے دن کسی شخص کو اونگھ آ جائے تو اسے اپنے ساتھی کی جگہ پر چلے جانا چاہیے اور اس کے ساتھی کو اس کی جگہ پر آ جانا چاہیے“۔ اسماعیل نامی راوی سے دریافت کیا گیا: اگرچہ امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3097]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3097]
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف