🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

11. بَابُ عَوْنِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ لِلْمُتَزَوِّجِ .
اللہ تعالیٰ کا شادی کرنے والے شخص کی مدد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7335
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ فَعَلَهُنَّ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ: مَنْ سَعَى فِي فِكَاكِ رَقَبَةٍ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ. وَمَنْ تَزَوَّجَ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ. وَمَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ، وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، [ وَالْأَوْسَطِ ] ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَازِعِ رَوَى عَنْهُ حَفِيدُهُ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ فَقَطْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین کام ایسے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرتے ہوئے اور ثواب کی امید کرتے ہوئے وہ کام کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کی مدد کرے اور اس شخص کے لئے برکت رکھے، جو شخص اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے کسی غلام کو آزاد کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس شخص کی مدد کرے اور اس کو برکت نصیب کرے، جو شخص اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے شادی کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس کی مدد کرے اور اس میں برکت نصیب کرے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے کسی بنجر زمین کو آباد کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کی مدد کرے اور اسے برکت نصیب کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن وازع ہے، جس سے صرف اس کے پوتے عمرو بن عاصم نے روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7335]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (737)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں