🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

19. بَابُ تَزْوِيجِ الْأَقَارِبِ .
رشتے داروں میں شادی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7353
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَرْجِعُوا حَرَّابِينَ وَحَتَّى يَعْمِدَ الرَّجُلُ إِلَى النَّبَطِيَّةِ فَيَتَزَوَّجُهَا عَلَى مَعِيشَةٍ وَيَتْرُكُ بِنْتَ عَمِّهِ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تم دوبارہ جنگجو (یا لٹیرے) نہیں ہو جاؤ گے، یہاں تک کوئی شخص کسی نبطی عورت کی طرف جائے گا اور اس کے ساتھ شادی کر لے گا، اور اپنی چچازاد کو چھوڑ دے گا اور اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7964)»

الحكم على الحديث: موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7354
وَعَنْ طَلْحَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" النَّاكِحُ فِي قَوْمِهِ كَالْمُعْشِبِ فِي دَارِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَذْلَمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ هُوَ، وَلَا أَبُوهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اپنی قوم میں نکاح کرنے والا شخص، اپنے گھر میں گھاس لگانے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سلیمان بن حذلم ہے، میں نے کسی کو اس کا، یا اس کے باپ کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7354]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں