🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

36. بَابٌ فِيمَنْ زَوَّجَ مَرْغُوبًا عَنْهُ .
جو شخص (اپنی رشتہ دار خاتون کی) ایسے شخص کے ساتھ شادی کروائے جس میں (خاتون کو) رغبت نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7451
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ: جُلَيْبِيبٌ فِي وَجْهِهِ دَمَامَةٌ فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّزْوِيجَ قَالَ: إِذَنْ تَجِدُنِي كَاسِدًا. فَقَالَ:" غَيْرُ أَنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طُرُقٌ فِي الْمَنَاقِبِ رَوَاهَا أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب تھے، جن کا نام جلیبیب تھا، ان کے چہرے پر داغ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں شادی کی پیشکش کی، تو انہوں نے عرض کی: آپ مجھے اس بارے میں کھوٹا پائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تا ہم اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم کھوٹے نہیں ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس روایت کے مختلف طرق مناقب سے متعلق باب میں آئیں گے،
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7451]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3343)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7452
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَظَمَ غَيْظًا، وَهُوَ قَادِرٌ عَلَى إِنْفَاذِهِ خَيَّرَهُ اللَّهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. وَمَنْ أَنْكَحَ عَبْدًا وَضَعَ اللَّهُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجَ الْمُلْكِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص غصے کو پی لے، جبکہ وہ اس کے اظہار پر قدرت بھی رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے حورعین کے بارے میں اختیار دے گا، اور جو شخص کسی بندے کی شادی کروا دے (یا کسی غلام کی شادی کروا دے) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کے سر پر بادشاہ کا تاج رکھے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7452]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1112)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں