المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. عروة بن الزبير، عن معاوية
عروہ بن زبیر کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16781
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، عَلَى مِنْبَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ قُصَّةُ شَعْرٍ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ هَذِهِ فِي أَهْلِي، وَإِنَّهُمْ زَعَمُوا أَنَّ النِّسَاءَ يَزِدْنَهُ فِي شُعُورِهِنَّ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَعَنَ اللهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ»
محمد بن عبدالرحمن بن اسود رحمہ اللہ عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر سنا، ان کے ساتھ بالوں کی ایک لٹ تھی، تو انہوں نے کہا: میں نے یہ اپنے گھر والوں میں پایا، اور یہ گمان کرتے ہیں کہ عورتیں اسے اپنے بالوں میں بڑھا لیتی ہیں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16781]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 322، حدیث 732»