المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
424. مسعود مولى فروة الأسلمي
سیدنا مسعود، فروہ اسلمی کے آزاد کردہ غلام، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17915
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي بُرَيْدَةُ بْنُ سُفْيَانَ الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ مَسْعُودٍ - غُلَامِ جَدِّهِ فَرْوَةَ أَبِي تَمِيمٍ - قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ لِي أَبُو بَكْرٍ: يَا مَسْعُودُ، ائْتِ أَبَا تَمِيمٍ مَوْلَاكَ، فَقُلْ لَهُ يَبْعَثْ مَعَنَا دَلِيلًا يَأْخُذُ بِنَا أَخْفَى الطَّرِيقِ، وَبَعِيرًا وَزَادًا، فَأَتَيْتُ مَوْلَاي فَقُلْتُ لَهُ، فَبَعَثَنِي وَبَعَثَ مَعِي بِبَعِيرٍ وَوَطْبٍ مِنْ لَبَنٍ، فَجِئْتُهُمَا «فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» يُصَلِّي، وَأَبُو بَكْرٍ عَنْ يَمِينِهِ - فَقُمْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ، فَدَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدْرِ أَبِي بَكْرٍ فَقُمْنَا خَلْفَهُ"
سیدنا مسعود رضی اللہ عنہ، جو (بریدہ بن سفیان کے) دادا فروہ ابوتمیم کے غلام تھے، کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: اے مسعود! اپنے آقا ابوتمیم کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ وہ ہمارے ساتھ ایک راہ دکھانے والا بھیج دیں جو ہمیں سب سے پوشیدہ راستے سے لے جائے، اور ایک اونٹ اور زادِ راہ بھی۔ چنانچہ میں اپنے آقا کے پاس آیا اور ان سے یہ بات کہی، تو انہوں نے مجھے بھیج دیا اور میرے ساتھ ایک اونٹ اور دودھ کا ایک مشکیزہ بھی بھیجا، میں ان دونوں کے پاس آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے دائیں جانب تھے - میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر کے پیچھے کھڑا ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر کے سینے پر ہاتھ رکھ کر انہیں پیچھے کیا تو ہم دونوں آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17915]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 330، حدیث 784»