🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

349. -- باب: آخر وقت الاختيار لصلاة الصبح
-- باب: نمازِ صبح کے آخری وقتِ اختیار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1769
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ثنا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّعْدِيُّ، أنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَخَّرَ حَتَّى أَسْفَرَ ثُمَّ أَمَرَهُ أَنْ يُقِيمَ فَأَقَامَ فَصَلَّى ثُمَّ دَعَا الرَّجُلَ فَقَالَ:" أَشَهِدْتَ الصَّلَاةَ أَمْسِ وَالْيَوْمَ؟"، وَقَالَ: نَعَمْ قَالَ:" مَا بَيْنَ هَذَا وَهَذَا وَقْتٌ" وَرُوِّينَا مَعْنَاهُ فِي حَدِيثِ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحَصِيبِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے صبح کی نماز کے وقت کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اذان کہی جس وقت فجر طلوع ہو گئی، پھر انہوں نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ جب اگلی صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو مؤخر کیا یہاں تک کہ (سویرا) روشن ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اقامت کہے، انہوں نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلایا اور فرمایا: ”تو آج اور کل نماز کے ساتھ حاضر ہوا تھا؟“ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے اور اس کے درمیان (نماز کا) وقت ہے۔“
اسی معنی کی روایت سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، اور وہ صحیح حدیث ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1769]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه النسائي 642»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں