السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
766. -- باب: من قال يسجدهما بعد التسليم على الإطلاق
-- باب: اس قول کا بیان کہ مطلقا سلام کے بعد ہی دونوں سجدے کیے جائیں
حدیث نمبر: 3821
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَزْرَقُ، ثنا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَجَّاجٌ، عَنِ ⦗٤٧٦⦘ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُسَافِعٍ، أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ شَيْبَةَ أَخْبَرَهُ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ شَكَّ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ أَنْ يُسَلِّمَ" هَذَا الْإِسْنَادُ لَا بَأْسَ بِهِ إِلَّا أَنَّ حَدِيثَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَصَحُّ إِسْنَادًا مِنْهُ وَمَعَهُ حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ عَلَى مَا نَذْكُرُهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اپنی نماز میں شک ہو جائے تو وہ سلام کے بعد دو سجدے کرے۔“
اس سند میں کوئی حرج نہیں، البتہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث سند کے اعتبار سے اس سے زیادہ صحیح ہے، اور اس کے ساتھ سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کی احادیث بھی ہیں، جیسا کہ ہم ذکر کریں گے۔ «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”اور اللہ بہتر جانتا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3821]
اس سند میں کوئی حرج نہیں، البتہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث سند کے اعتبار سے اس سے زیادہ صحیح ہے، اور اس کے ساتھ سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کی احادیث بھی ہیں، جیسا کہ ہم ذکر کریں گے۔ «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”اور اللہ بہتر جانتا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3821]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ بسند آخر اخرجه ابوداود 1033»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 3822
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ السُّكَّرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُبَيْدٍ يَعْنِي الْكَلَاعِيَّ، عَنْ زُهَيْرٍ يَعْنِي الْعَنْسِيَّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ يَعْنِي ابْنَ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِكُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ بَعْدَ مَا يُسَلِّمُ".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر سہو کے بدلے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3822]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابوداود 1039»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 3823
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، وَالرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَشُجَاعِ بْنِ مَخْلَدٍ، أَنَّ ابْنَ عَيَّاشٍ، حَدَّثَهُمْ فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ: عَنْ أَبِيهِ، غَيْرُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ⦗٤٧٧⦘ وَقَالَ زُهَيْرٌ يَعْنِي ابْنَ سَالِمٍ الْعَنْسِيَّ: وَهَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ ضِعْفٌ، وَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعِمْرَانَ وَغَيْرِهِمَا فِي اجْتِمَاعِ عَدَدٍ مِنَ السَّهْوِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اقْتَصَارُهُ عَلَى السَّجْدَتَيْنِ يُخَالِفُ هَذَا، وَاللهُ أَعْلَمُ.
اس سند میں ضعف ہے، اور سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عمران رضی اللہ عنہما کی حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی سہو کے جمع ہونے کے بارے میں ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف دو سجدوں پر اکتفا کرنا اس حدیث کی مخالفت کرتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3823]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ وقد تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 3824
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ: صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، قُلْنَا: سُبْحَانَ اللهِ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَمَضَى فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ وَسَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ كَمَا صَنَعْتُ" قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ يَرْفَعُهُ قَالَ الشَّيْخُ: وَحَدِيثُ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَصَحُّ مِنْ هَذَا وَمَعَهُ رِوَايَةُ مُعَاوِيَةَ وَفِي حَدِيثِهِمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَهُمَا قَبْلَ السَّلَامِ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
(ا) زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی تو دو رکعتوں کے بعد سیدھے کھڑے ہو گئے، ہم نے «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہا تو انہوں نے بھی «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہا اور ایسے ہی نماز پڑھتے رہے، جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کی اور سلام پھیرا تو سہو کے دو سجدے کیے، پھر ہماری طرف مڑے اور فرمایا کہ اس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا ہے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سے زیادہ صحیح ہے اور اس کے ساتھ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی روایت بھی، ان کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام سے پہلے دو سجدے کیے تھے۔ «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”اور اللہ بہتر جانتا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3824]
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سے زیادہ صحیح ہے اور اس کے ساتھ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی روایت بھی، ان کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام سے پہلے دو سجدے کیے تھے۔ «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”اور اللہ بہتر جانتا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3824]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه احمد 17767»
الحكم على الحديث: ضعيف