السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
990. -- باب: ترك الجماعة بعذر الأخبثين إذا أخذاه أو أحدهما حتى يتطهر
-- باب: پیشاب اور پاخانہ یا ان میں سے کسی ایک کی حاجت کے شدید ہونے کی وجہ سے جماعت ترک کرنے کا بیان، یہاں تک کہ انسان طہارت حاصل کر لے۔
حدیث نمبر: 5026
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَا: ثنا أَبُو حَزْرَةَ يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي ⦗١٠٢⦘ عَتِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُ الْأَخْبَثَيْنِ: الْغَائِطَ وَالْبَوْلَ". قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ: وَحَدَّثَنِي الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی کھانے کی موجودگی میں اور بول وبراز کو روکتے ہوئے نماز نہ پڑھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5026]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 560»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 5027
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ثنا قُتَيْبَةُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا أَبُو حَزْرَةَ الْقَاصُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ وَهُوَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُ الْأَخْبَثَيْنِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ.
عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی کھانے کی موجودگی اور بول و براز کو روک کر نماز نہ پڑھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5027]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 5028
أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كُنَاسَةَ الْأَسَدِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَرْقَمِ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَرْقَمِ أَنَّهُ كَانَ يَؤُمُّ أَصْحَابَهُ يَوْمًا فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمُ الْغَائِطَ فَلْيَبْدَأْ بِهِ قَبْلَ الصَّلَاةِ". لَفْظُ حَدِيثِ الشَّافِعِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کا وقت ہو اور آدمی بیت الخلا کا ارادہ رکھتا ہو تو بیت الخلا سے ابتدا کرے۔“
(ب) سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھیوں کی امامت کرواتے تھے، وہ کسی ضرورت کے لیے چلے گئے۔ پھر واپس لوٹے تو کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”جب تم میں سے کسی کو قضائے حاجت ہو تو نماز سے پہلے اس سے فارغ ہو لے۔“
(ج) علوی کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب نماز کا وقت ہو جائے اور آدمی بیت الخلا کا ارادہ رکھتا ہو تو ابتدا بیت الخلا سے کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5028]
(ب) سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھیوں کی امامت کرواتے تھے، وہ کسی ضرورت کے لیے چلے گئے۔ پھر واپس لوٹے تو کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”جب تم میں سے کسی کو قضائے حاجت ہو تو نماز سے پہلے اس سے فارغ ہو لے۔“
(ج) علوی کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب نماز کا وقت ہو جائے اور آدمی بیت الخلا کا ارادہ رکھتا ہو تو ابتدا بیت الخلا سے کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5028]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مالك 378»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 5029
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَرْقَمِ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا وَمَعَهُ النَّاسُ وَهُوَ يَؤُمُّهُمْ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَقَامَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ قَالَ: لِيَتَقَدَّمْ أَحَدُكُمْ وَذَهَبَ الْخَلَاءَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَذْهَبَ الْخَلَاءَ وَقَامَتِ الصَّلَاةُ، فَلْيَبْدَأْ بِالْخَلَاءِ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكٌ عَنْ هِشَامٍ. ⦗١٠٣⦘.
عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہما حج یا عمرہ کے لیے نکلے اور ان کے ساتھ چند لوگ تھے، وہ ان کی امامت کرواتے تھے۔ ایک دن صبح کی نماز کی اقامت کہہ دی گئی، اچانک انہوں نے کہہ دیا کہ تم میں سے کوئی آگے بڑھے اور خود بیت الخلا چلے گئے، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”جب تم میں سے کوئی بیت الخلا کا ارادہ کرے اور نماز کھڑی ہو جائے تو وہ بیت الخلا سے ابتدا کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5029]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أبو داؤد 88»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 5030
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَأَبُو ضَمْرَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَرْقَمَ، وَالْأَكْثَرُ الَّذِينَ رَوَوْهُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالُوا كَمَا قَالَ زُهَيْرٌ.
امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو وہیب بن خالد، شعیب بن اسحاق اور ابو ضمرہ نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے ایک آدمی سے روایت کیا ہے جس نے انہیں عبداللہ بن ارقم سے بیان کیا، لیکن ہشام بن عروہ عن ابیہ سے روایت کرنے والے اکثر راویوں نے وہی کہا ہے جو زہیر نے کہا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5030]
حدیث نمبر: 5031
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، ثنا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ إِدْرِيسَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" لَا يُصَلِّي أَحَدُكُمْ وَهُوَ يَجِدُ شَيْئًا مِنَ الْخَبَثِ". أَسْنَدَهُ جَمَاعَةٌ عَنْ شُعْبَةَ، وَرَوَاهُ آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ عَنْ شُعْبَةَ فَوَقَفَهُ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بول و براز کی حاجت محسوس کرے تو نماز نہ پڑھے۔“
ایک جماعت نے اسے شعبہ سے مرفوع بیان کیا ہے، جبکہ آدم بن ابی ایاس نے اسے شعبہ سے موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5031]
ایک جماعت نے اسے شعبہ سے مرفوع بیان کیا ہے، جبکہ آدم بن ابی ایاس نے اسے شعبہ سے موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 5031]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح