🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

2198. -- باب: الإرداف
-- باب: سواری پر اپنے پیچھے کسی کو بٹھانے (ارداف) کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10354
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ النَّصْرَآبَاذِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي بُرَيْدَةَ، يَقُولُ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مَعَهُ حِمَارٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ ارْكَبْ وَأَتَأَخَّرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ⦗٤٢٣⦘ لَا، أَنْتَ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِكَ مِنِّي، تَرَى أَنْ تَجْعَلَهُ لِي؟" قَالَ: فَإِنِّي قَدْ جَعَلْتُهُ لَكَ أَرْسَلَهُ غَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چل رہے تھے، اچانک ایک آدمی آیا، اس کے پاس گدھا تھا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! سوار ہو جائیے، میں پیچھے بیٹھ جاتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، تو اپنے چوپائے کے آگے سوار ہونے کا مجھ سے زیادہ حقدار ہے لیکن تو اس کو میرے لیے کر دے“ یعنی اپنی خوشی سے اجازت دے۔ اس نے کہا: میں نے آپ کے لیے کر دیا، یعنی آگے آپ سوار ہو جائیں۔
دوسرے راویوں نے اسے عبداللہ سے مرسل روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 10354]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابوداود 2572»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10355
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَابَّةٍ؛ لِيَرْكَبَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَبُّ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا" قَالَ مُعَاذٌ: هِيَ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَرَكِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَرْدَفَ مُعَاذًا.
عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چوپایہ لے کر آئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہو جائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جانور کا مالک اس کے آگے سواری کرنے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول! یہ آپ کے لیے ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوار ہو کر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو پیچھے سوار کر لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 10355]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ا خرجه ابن ابي شيبه 25477»

الحكم على الحديث: صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں