السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2310. -- باب:: لا خير أن يسلفه سلفا على أن يقبضه خيرا منه
-- باب: ”اس بات میں کوئی بھلائی نہیں کہ کوئی شخص اس شرط پر قرض دے کہ وہ اس سے بہتر وصول کرے گا“۔
حدیث نمبر: 10936
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، يَقُولُ:" مَنْ أَسْلَفَ سَلَفًا فَلَا يَشْرِطْ إِلَّا قَضَاءَهُ" وَقَدْ رَفَعَهُ بَعْضُ الضُّعَفَاءِ، عَنْ نَافِعٍ وَلَيْسَ بِشَيْءٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس نے قرض دیا، وہ صرف اس کی ادائیگی کی شرط لگائے، اس کے علاوہ کوئی شرط نہ رکھے۔
بعض ضعیف راویوں نے اسے نافع سے مرفوع بیان کیا ہے، اور یہ کوئی چیز نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10936]
بعض ضعیف راویوں نے اسے نافع سے مرفوع بیان کیا ہے، اور یہ کوئی چیز نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10936]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 10937
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ، أنا أَبُو بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدٌ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي أَسْلَفْتُ رَجُلًا سَلَفًا وَاشْتَرَطْتُ عَلَيْهِ أَفْضَلَ مِمَّا أَسْلَفْتُهُ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ:" فَذَلِكَ الرِّبَا"، قَالَ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ:" السَّلَفُ عَلَى ثَلَاثَةِ وُجُوهٍ: سَلَفٌ تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللهِ فَلَكَ وَجْهُ اللهِ، وَسَلَفٌ تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ صَاحِبِكَ فَلَكَ وَجْهُ صَاحِبِكَ، وَسَلَفٌ تُسْلِفُهُ لِتَأْخُذَ خَبِيثًا بِطَيِّبٍ فَذَلِكَ الرِّبَا"، قَالَ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ فَقَالَ:" أَرَى أَنْ تَشُقَّ الصَّحِيفَةَ فَإِنْ أَعْطَاكَ مِثْلَ الَّذِي أَسْلَفْتَهُ قِبْلَتَهُ وَإِنْ أَعْطَاكَ دُونَ مَا أَسْلَفْتَهُ، فَأَخَذْتَهُ أُجَرْتَ، وَإِنْ أَعْطَاكَ أَفْضَلَ مِمَّا أَسْلَفْتَهُ طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ فَذَلِكَ شُكْرٌ شَكَرَهُ لَكَ وَلَكَ أَجْرُ مَا أَنْظَرْتَهُ".
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے کسی کو قرض دیا ہے اور اس پر اس سے بہتر ادا کرنے کی شرط رکھی ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: یہ سود ہے، تو اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما فرمانے لگے کہ قرض تین قسم کا ہے: 1۔ جس سے تو اللہ کی رضا چاہتا ہو، تو تیرے لیے اللہ کی رضا ہے۔ 2۔ جس سے تو اپنے ساتھی کی رضا چاہتا ہو، تو تیرے لیے تیرے ساتھی کی رضا ہے۔ 3۔ وہ قرض جو تو اس لیے دیتا ہے کہ پاکیزہ کے بدلے خبیث لے، یہ سود ہے۔ اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میری رائے ہے کہ آپ معاہدے کا ورق پھاڑ ڈالیں، اگر وہ اتنا ہی واپس کرے جتنا آپ نے قرض دیا ہے تو قبول کرلینا۔ اگر اس سے کم ادا کرے اور آپ قبول کر لیں تو اجر ملے گا۔ اگر وہ اپنے دل کی خوشی سے بہتر واپس کرتا ہے تو یہ شکر ہے، جو اس نے آپ کا شکریہ ادا کیا اور آپ کو ڈھیل کی وجہ سے اجر ملے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10937]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه مالك 1362»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 10938
أَخْبَرَنَا الشَّيْخُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِيُّ، أنا ابْنُ فِرَاسٍ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الدَّيْبُلِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ مَسْعُودٍ: إِنِّي اسْتَسْلَفْتُ مِنْ رَجُلٍ خَمْسَمِائَةٍ عَلَى أَنْ أُعِيرَهُ ظَهْرَ فَرَسِي، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ:" مَا أَصَابَ مِنْهُ فَهُوَ رِبًا" ابْنُ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ مُنْقَطِعٌ.
ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: میں نے کسی سے 500 اس شرط پر قرض لیا ہے کہ میں اپنا گھوڑا عاریتاً ان کو سواری کے لیے دوں گا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: جو اس سے فائدہ حاصل ہو وہ سود ہے۔
ابن سیرین کی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت منقطع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10938]
ابن سیرین کی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت منقطع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 10938]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه مالك 1362»
الحكم على الحديث: ضعيف