🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
301. -- باب: الغسل من غسل الميت
-- باب: میت کو غسل دینے کی وجہ سے غسل کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1445
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ غَسَّلَ الْمَيِّتَ فَلْيَغْتَسِلْ وَمَنْ حَمَلَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ" هَذَا عَمْرُو بْنُ عُمَيْرٍ إِنَّمَا يُعْرَفُ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَيْسَ بِالْمَشْهُورِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میت کو غسل دے تو وہ غسل کرے اور جو اس کو اٹھائے وہ وضو کرے۔“ (ب) یہ عمرو بن عمیر صرف اسی حدیث سے پہچانا جاتا ہے اور وہ مشہور نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1445]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1446
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَلْيَغْتَسِلْ وَمَنْ حَمَلَ جِنَازَةً فَلْيَتَوَضَّأْ" هَذَا هُوَ الْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَصَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میت کو غسل دے وہ غسل کرے اور جو جنازہ اٹھائے وہ وضو کرے۔“ (ب) حدیث ابن ابی ذئب مشہور ہے لیکن اس میں صالح مولیٰ توامہ قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1446]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الطيالس 2314»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1447
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ يَعْنِي ابْنَ عَاصِمٍ الدِّمَشْقِيَّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ ابْنَ أَبِي ذِئْبٍ، أَخْبَرَنِي عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَعْنِي:" وَمَنْ حَمَلَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ" قَالَ اللَّيْثُ: بَلَغَنَا أَنَّ هَذَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ذُكِرَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: يُرِيدُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا يَشْهَدَ الْجِنَازَةَ إِلَّا مُتَوَضِّئٌ، قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رُوِيَ هَذَا مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَنْصُوصًا إِلَّا أَنَّ إِسْنَادَهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس کو اٹھائے وہ وضو کرے۔“ (ب) لیث کہتے ہیں: ہمیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث پہنچی تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے سامنے بیان کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ جنازہ میں صرف باوضو شخص حاضر ہو۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ یہ روایت ایک دوسری سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی گئی ہے مگر وہ سند ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1447]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1448
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَرَادَ أَنْ يَحْمِلَ مَيِّتًا فَلْيَتَوَضَّأْ" قَالَ الشَّيْخُ: الرِّوَايَاتُ الْمَرْفُوعَةُ فِي هَذَا الْبَابِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ غَيْرُ قَوِيَّةٍ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهَا وَضَعْفِ بَعْضِهِمْ وَالصَّحِيحُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِنْ قَوْلِهِ مَوْقُوفًا غَيْرُ مَرْفُوعٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میت کو اٹھانے کا ارادہ کرے وہ وضو کرے۔“ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے تمام مرفوع روایات بعض راویوں کی جہالت اور بعض کے ضعف کی وجہ سے قوی نہیں ہیں اور موقوفاً صحیح ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1448]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1449
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو ⦗٤٥٣⦘ الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" مَنْ غَسَّلَ الْمَيِّتَ فَلْيَغْتَسِلْ وَمَنْ أَدْخَلَهُ قَبْرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ" وَقَدْ قِيلَ عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ فِي قَوْلِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جو میت کو غسل دے وہ غسل کرے اور جو اس کو قبر میں اتارے وہ وضو کرے“ اور ابن مسیب رحمہ اللہ سے اسی کے ہم معنی قول نقل کیا گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1449]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1450
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَغْتَسِلَ مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا وَيَتَوَضَّأَ مَنْ نَزَلَ فِي حُفْرَتِهِ حِينَ يُدْفَنُ وَلَا وُضُوءَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ غَيْرِ ذَلِكَ مِمَّنْ صَلَّى عَلَيْهِ وَلَا مِمَّنْ حَمَلَ جِنَازَتَهُ وَلَا مِمَّنْ مَشَى مَعَهَا وَقَدْ مَضَى عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ قَالَ: لَوْ عَلِمْتُ أَنَّهُ نَجِسٌ لَمْ أَمَسَّهُ وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ مَرْفُوعًا.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میت کو غسل دے کر غسل کرنا سنت ہے اور قبر میں اتارتے ہوئے باوضو ہونا بھی سنت ہے یہاں تک کہ دفن کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ کسی پر بھی وضو نہیں ہے جو اس کی نماز جنازہ پڑھے اور نہ اس پر جو اس کے جنازے کو اٹھائے اور نہ اس پر جو اس کے ساتھ چلے۔ ابن مسیب رحمہ اللہ کا قول گزر چکا ہے کہ اگر مجھے معلوم ہو یہ «نَجَسٌ» ہے میں اس کو کبھی نہ چھوؤں (یعنی ان کے نزدیک میت ناپاک نہیں ہے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1451
حَدَّثَنَا الْفَقِيهُ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَرْمَوِيُّ أنا أَبُو النَّسَوِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ النَّسَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَلْيَغْتَسِلْ" ⦗٤٥٤⦘ وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَالَ أَبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ الشَّيْخُ: قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ: خَبَرُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حُذَيْفَةَ سَاقِطٌ قَالَ: وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: لَا يَثْبُتُ فِيهِ حَدِيثٌ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى: وَالْمَشْهُورُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ الْأَسَدِيِّ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میت کو غسل دے وہ غسل کرے۔“ (ب) امام علی بن مدینی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس باب میں کوئی حدیث ثابت نہیں ہے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مشہور روایت منقول ہے۔
ابوبکر بن اسحاق فقیہ کہتے ہیں: ابو اسحاق کی اپنے والد سے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ساقط ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1451]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1452
كَمَا أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ الْأَسَدِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ عَمَّكَ الضَّالَّ قَدْ هَلَكَ قَالَ:" فَانْطَلِقْ فَوَارِهِ" فَقُلْتُ: مَا أَنَا بِمُوَارِيهِ قَالَ:" فَمَنْ يُوَارِيهِ؟" انْطَلِقْ فَوَارِهِ وَلَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي" فَانْطَلَقْتُ فَوَارَيْتُهُ فَأَمَرَنِي أَنْ أَغْتَسِلَ، ثُمَّ دَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ وَلَا يَسُرُّنِي بِهَا مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ" وَرَوَاهُ أَيْضًا الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَشَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ عَنْهُ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَلِيٍّ وَنَاجِيَةُ بْنُ كَعْبٍ الْأَسَدِيُّ لَمْ تَثْبُتْ عَدَالَتُهُ عِنْدَ صَاحِبَيِ الصَّحِيحِ وَلَيْسَ فِيهِ أَنَّهُ غَسَّلَهُ. أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: حَدِيثُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُوَارِيَ أَبَا طَالِبٍ لَمْ نَجِدْهُ إِلَّا عِنْدَ أَهْلِ الْكُوفَةِ وَفِي إِسْنَادِهِ بَعْضُ الشَّيْءِ، رَوَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ نَاجِيَةَ وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَى عَنْ نَاجِيَةَ غَيْرَ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ: وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٍ عَنْ عَلِيٍّ هَكَذَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب فوت ہو گئے تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا گمراہ چچا فوت ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا اس کو کسی گڑھے میں چھپا دے“، میں نے کہا: میں اس کو نہیں چھپاؤں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون اس کو چھپائے گا؟ جا اس کو چھپا دے، کسی کو کچھ نہ بتانا، پھر میرے پاس آ جانا“۔ میں چلا، میں نے ان کی میت کو چھپا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا کہ میں غسل کروں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعا کی اور اس دعا سے میں اتنا خوش ہوا کہ زمین پر کسی چیز سے اتنا خوش نہیں ہوا تھا۔ (ب) ناجیہ بن کعب اسدی کی عدالت امام بخاری و مسلم کے ہاں ثابت نہیں اور نہ ہی یہ الفاظ «أَنَّهُ غَسَّلَهُ» ”کہ اس نے اسے غسل دیا“ (ثابت ہیں)۔ (ج) امام علی بن مدینی کہتے ہیں کہ حدیثِ علی رضی اللہ عنہ جس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ابوطالب کو چھپانے کا حکم دیا، ہمیں صرف اہل کوفہ سے ملی اور اس کی سند میں قابل گرفت چیزیں ہیں۔ ناجیہ سے ابو اسحاق نے روایت کیا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ ابو اسحاق کے علاوہ کسی دوسرے نے ناجیہ سے روایت کیا ہو۔ (د) امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایک ضعیف سند سے یہی روایت اسی طرح بیان کی گئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1452]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابوداؤد 3214»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1453
حَدَّثَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدِّيلِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْأَصَمُّ، قَالَ: سَمِعْتُ السُّدِّيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ قَدْ مَاتَ فَقَالَ لِي:" اذْهَبْ فَوَارِهِ، ثُمَّ لَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي" فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا يَسُرُّنِي بِهَا حُمْرُ النَّعَمِ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب فوت ہو گئے تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا بوڑھا چچا فوت ہو گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جا اس کو چھپا دے اور کسی کو کچھ نہ بتانا، پھر میرے پاس آ جانا۔“ میں نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعا کی جو مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ محبوب تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1453]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1454
وَأَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ النَّضْرَوِيُّ الْهَرَوِيُّ بِهَا حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدٌ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ زَادَ: حُمْرَ النَّعَمِ وَسُودَهَا وَكَانَ عَلِيٌّ إِذَا غَسَّلَ مَيِّتًا اغْتَسَلَ" تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْأَصَمُّ بِإِسْنَادِهِ هَذَا وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ أنبأ أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ قَالَ: الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْكُوفِيُّ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ وَحَدِيثُهُ عَنِ السُّدِّيِّ لَيْسَ بِالْمَحْفُوظِ وَمَدَارُ هَذَا الْحَدِيثِ الْمَشْهُورِ عَلَى أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ عَنْ عَلِيٍّ.
سعید نے اسی سند سے اسی طرح بیان کیا ہے اور یہ اضافہ کیا ہے کہ سرخ اونٹنیاں اور ان کی سیاہی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب میت کو غسل دیتے تو غسل کرتے تھے۔
اس سند کے ساتھ حسن بن یزید اصم اس روایت میں منفرد ہیں۔ ابن عدی کہتے ہیں: حسن بن یزید کوفی قوی نہیں اور سدی سے ان کی روایت محفوظ نہیں، اور اس مشہور حدیث کا دارومدار ابو اسحاق سبیعی پر ہے جو ناجیہ بن کعب سے اور وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1454]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں