السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
547. -- باب: يعتمد بمرفقيه على ركبتيه إذا طال السجود
-- باب: جب سجدہ طویل ہو جائے تو اپنی کہنیوں کا اپنی رانوں (یا گھٹنوں) پر سہارا لینے کا بیان
حدیث نمبر: 2720
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُتَيْبَةُ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: شَكَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَقَّةَ السُّجُودِ عَلَيْهِمْ إِذَا انْفَرَجُوا، فَقَالَ:" اسْتَعِينُوا بِالرُّكَبِ" زَادَ شُعَيْبٌ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ ابْنُ عَجْلَانَ: وَذَلِكَ أَنْ يَضَعَ مِرْفَقَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ إِذَا طَالَ السُّجُودُ وَأَعْيَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ جب وہ بازو کھول کر سجدہ کرتے ہیں تو انہیں مشقت ہوتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھٹنوں کا سہارا لے لیا کرو۔“ شعیب نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ ابن عجلان رحمہ اللہ کہتے ہیں: «اسْتَعِينُوا بِالرُّكَبِ» کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اپنی کہنیوں کو اپنے گھٹنوں پر ٹیک دے جب وہ لمبا سجدہ کرے اور تھک جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2720]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه الترمذي 286»
الحكم على الحديث: منكر
حدیث نمبر: 2721
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ عُيَيْنَةَ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الِاعْتِمَادَ وَالْإِدِّعَامَ فِي الصَّلَاةِ، فَرَخَّصَ لَهُمْ أَنْ يَسْتَعِينَ الرَّجُلُ بِمِرْفَقَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، أَوْ فَخِذَيْهِ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ سُمَيٍّ ٢٦ عَنِ النُّعْمَانِ قَالَ: شَكَا أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَهُ مُرْسَلًا قَالَ: الْبُخَارِيُّ وَهَذَا أَصَحُّ بِإِرْسَالِهِ.
(ا) نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ٹیک لگانے اور سہارا لینے کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رخصت دے دی کہ ”آدمی اپنی کہنیوں کے ساتھ اپنے گھٹنوں اور رانوں پر سہارا لے لے۔“
(ب) اسی طرح سفیان ثوری رحمہ اللہ، سمی رحمہ اللہ سے اور وہ نعمان رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے شکایت کی۔۔۔ انہوں نے یہ حدیث مرسل ذکر کی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ زیادہ صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2721]
(ب) اسی طرح سفیان ثوری رحمہ اللہ، سمی رحمہ اللہ سے اور وہ نعمان رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے شکایت کی۔۔۔ انہوں نے یہ حدیث مرسل ذکر کی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ زیادہ صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2721]
تخریج الحدیث: «ضعيف لانه مرسل»
الحكم على الحديث: ضعيف لانه مرسل
548. -- باب: الطمأنينة في السجود
-- باب: سجدے میں اطمینان اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2722
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ وَعُبَيْدُ اللهِ الْجُشَمِيُّ قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قِصَّةِ الدَّاخِلِ الَّذِي أَسَاءَ الصَّلَاةَ حَتَّى عَلَّمَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِيهِ:" ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا" ⦗١٦٩⦘ مُخَرَّجٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے قصے کی روایت نقل کرتے ہیں جو مسجد میں موجود تھا اور نماز صحیح نہیں ادا کر رہا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز سکھائی، اس میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”پھر اطمینان کے ساتھ سجدہ کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2722]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 757»
الحكم على الحديث: صحيح
549. -- باب: التغليظ على من لا يتم الركوع والسجود
-- باب: رکوع اور سجدہ مکمل نہ کرنے والے پر سختی (وعید) کا بیان
حدیث نمبر: 2723
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَتِمُّوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَرَاكُمْ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي إِذَا مَا رَكَعْتُمْ وَسَجَدْتُمْ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ وَقَدْ مَضَى حَدِيثُ أَبِي مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُجْزِي صَلَاةٌ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ فِيهَا صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ".
(ا) سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رکوع و سجود کو مکمل کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھ لیتا ہوں جب تم رکوع کرتے ہو اور سجدہ کرتے ہو۔“
(ب) سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث گزر چکی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی رکوع اور سجدے میں اپنی کمر کو برابر نہیں کرتا اس کی نماز نامکمل ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2723]
(ب) سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث گزر چکی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی رکوع اور سجدے میں اپنی کمر کو برابر نہیں کرتا اس کی نماز نامکمل ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2723]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 742»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 2724
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عِمْرَانَ الْقَاضِي بِهَرَاةَ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ عَبْدُ الْجَلِيلِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أنبأ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ الْأَعْمَشُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ الْأَزْدِيِّ، عَنِ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُجْزِي صَلَاةٌ لِرَجُلٍ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ أَوْ قَالَ: ظَهْرَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ" لَفْظُ حَدِيثِ شُعْبَةَ وَفِي حَدِيثِ عُبَيْدِ اللهِ صُلْبَهُ بِلَا شَكٍّ، وَقَالَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ.
ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس آدمی کی نماز مکمل نہیں جو اپنی کمر کو رکوع اور سجدے میں برابر نہ رکھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2724]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الطيالسي 646»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 2725
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ٍ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُجْزِي صَلَاةٌ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ فِيهَا صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نماز مکمل نہیں جس میں آدمی رکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہ کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2725]
حدیث نمبر: 2726
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو عَلِيِّ بْنُ الصَّوَّافِ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي لَا يُتِمُّ رُكُوعًا، وَلَا سُجُودًا، فَقَالَ لَهُ:" مُذْ كَمْ تُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ؟" فَقَالَ: مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ قَالَ: ⦗١٧٠⦘ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا قَالَ:" مَا صَلَّيْتَ لِلَّهِ صَلَاةً مُنْذُ كَذَا وَكَذَا" قَالَ مَهْدِيٌّ وَأَحْسِبُهُ قَالَ لَهُ" لَوْ مُتَّ لَمُتَّ عَلَى غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الصَّلْتِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو رکوع اور سجدے کو مکمل نہیں کر رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا کہ تم کتنے عرصہ سے اس طرح کی نماز پڑھتے ہو؟ تو اس نے کہا: میں چالیس سال سے اس طرح نماز پڑھ رہا ہوں یا کہا کہ اتنے عرصے سے پڑھ رہا ہوں، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تو تم نے اتنے عرصہ سے اللہ کے لیے ایک نماز بھی نہیں پڑھی۔ مہری کہتے ہیں: میں گمان کرتا ہوں کہ انہوں نے اسے کہا: اگر تو مر جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے خلاف پر تیری موت ہوگی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2726]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 389، 791، 808»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 2727
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، أنبأ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثٍ: عَنْ نَقْرَةِ الْغُرَابِ، وَافْتِرَاشِ السَّبُعِ، وَلَا يُوَطِّنِ الرَّجُلُ الْمَكَانَ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ كَمَا يُوَطِّنُ الْبَعِيرُ".
سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”نماز کے دوران تین چیزوں سے منع فرمایا ہے: کوے کی طرح ٹھونگیں مارنے سے اور درندے کی طرح بازو پھیلانے سے اور آدمی جہاں پر نماز پڑھتا ہے اس کو اس طرح قیام گاہ نہ بنائے جس طرح اونٹ بناتا ہے، یعنی مسجد میں ایک جگہ مخصوص کرلینے سے منع فرمایا جس طرح اونٹ بیٹھنے کے لیے جگہ مخصوص کرلیتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2727]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قوله ولا يوطن… الخ۔ اخرجه احمد 15617»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 2728
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، أنبأ ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ، عَنِ افْتِرَاشِ السَّبُعِ وَأَنْ يَنْقُرَ نَقْرَ الْغُرَابِ، وَأَنْ يُوطِنَ الرَّجُلُ الْمَقَامَ كَمَا يُوطِنُ الْبَعِيرُ".
عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”نماز میں درندے کی طرح بازو پھیلانے، کوے کی طرح ٹھونگیں مارنے اور اونٹ کی طرح (مسجد میں) ایک جگہ نماز کے لیے مخصوص کرنے“ سے منع فرمایا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2728]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قوله ولا يوطن… الخ وقد تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
550. -- باب: التكبير عند رفع الرأس من السجود
-- باب: سجدے سے سر اٹھاتے وقت تکبیر کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 2729
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: ثُمَّ" يُكَبِّرُ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ" وَذَكَرَ الْحَدِيثَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ اللَّيْثِ.
ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے، پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی، اس میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے لیے جھکتے وقت تکبیر کہتے، پھر سجدے سے سر اٹھاتے وقت تکبیر کہتے، پھر دوسرے سجدے کے لیے جاتے وقت تکبیر کہتے اور پھر دوسرے سجدے سے اٹھتے وقت بھی تکبیر کہتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2729]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 789»
الحكم على الحديث: صحيح