صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3085. الثلث والثلث كثير
ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے۔
حدیث نمبر: 3080
«الثلث والثلث كثير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3080]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن هـ] عن ابن عباس. الإرواء 1648.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3086. الثلث والثلث كثير إن صدقتك من مالك صدقة وإن نفقتك ....
ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تمہارا اپنے ....
حدیث نمبر: 3081
«الثلث والثلث كثير إن صدقتك من مالك صدقة وإن نفقتك على عيالك صدقة وإن ما تأكل امرأتك من مالك صدقة وإنك أن تدع أهلك بخير خير من أن تدعهم يتكففون الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تمہارا اپنے مال سے صدقہ کرنا صدقہ ہے، تمہارا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے، اور تمہاری بیوی تمہارے مال سے جو کھاتی ہے وہ بھی صدقہ ہے، اور یہ کہ تم اپنے گھر والوں کو خوشحال چھوڑو، یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا چھوڑو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3081]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3087. الثلث والثلث كثير إنك أن تذر ورثتك أغنياء خير من ....
ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تم اپنے ....
حدیث نمبر: 3082
«الثلث والثلث كثير إنك أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس وإنك لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا أجرت بها حتى ما تجعل في في امرأتك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تم اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑو کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلائیں، اور تم جو کچھ بھی اللہ کی رضا کے لیے خرچ کرو گے اس پر تمہیں اجر ملے گا، یہاں تک کہ وہ لقمہ بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3082]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق 4] عن سعد. مختصر مسلم 982، الإرواء 899.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3088. الثيب أحق بنفسها من وليها والبكر يستأذنها أبوها في نفسها ....
شوہر دیدہ عورت اپنے آپ کے بارے میں اپنے ولی ....
حدیث نمبر: 3083
«الثيب أحق بنفسها من وليها والبكر يستأذنها أبوها في نفسها وإذنها صماتها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شوہر دیدہ عورت اپنے آپ کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حقدار ہے، اور کنواری لڑکی سے اس کا باپ اس کے نکاح کے بارے میں اجازت لے، اور اس کی اجازت اس کی خاموشی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3083]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د ن] عن ابن عباس. الصحيحة 1807.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3089. الثيب تعرب عن نفسها والبكر رضاها صمتها
شوہر دیدہ عورت اپنی رضامندی خود ظاہر کرتی ہے، اور ....
حدیث نمبر: 3084
«الثيب تعرب عن نفسها والبكر رضاها صمتها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شوہر دیدہ عورت اپنی رضامندی خود ظاہر کرتی ہے، اور کنواری لڑکی کی رضامندی اس کی خاموشی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3084]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم هـ] عن عميرة الكندي. الإرواء 1836.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3090. الثيبان يجلدان ويرجمان والبكران يجلدان وينفيان
شادی شدہ زانی مرد و عورت کوڑے بھی مارے جائیں ....
حدیث نمبر: 3085
«الثيبان يجلدان ويرجمان والبكران يجلدان وينفيان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شادی شدہ زانی مرد و عورت کوڑے بھی مارے جائیں گے اور رجم بھی کیے جائیں گے، اور غیر شادی شدہ زانی مرد و عورت کوڑے مارے جائیں گے اور جلاوطن کیے جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3085]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الحاكم في تاريخه] عن أبي. الصحيحة 1808: أبو نعيم، الديلمي، م - عبادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح