الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5224. 1- باب قوله: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (1) الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ (2) وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (3) وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ (4) وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (5) إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ (6) فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ (7) وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ (8) وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (9)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا بیان کہ ”یقیناً وہ اہلِ ایمان کامیاب و کامران ہو گئے جو اپنی نمازوں میں عاجزی اور خشوع اختیار کرنے والے ہیں، اور وہ جو لغو و فضول باتوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ہیں، اور وہ جو زکوٰۃ کی ادائیگی کا فریضہ سرانجام دینے والے ہیں، اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں سوائے اپنی بیویوں کے یا ان (کنیزوں) کے جو ان کی ملکِ یمین میں ہوں، کیونکہ (اس صورت میں) ان پر کوئی ملامت نہیں ہے، پس جو اس کے علاوہ کسی اور راہ کے طلب گار ہوئے تو وہی لوگ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں، اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کی پاسداری کرنے والے ہیں، اور وہ جو اپنی نمازوں کی (مستعدی سے) نگہبانی کرتے ہیں۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 12816 in Urdu