🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1774
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُمَرُ قَالَ: نَا أَبِي عَنْ عِيسَى بْنِ الضَّحَّاكِ الْكِنْدِيِّ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ: أَيُّكُمْ يُحَدِّثُنَا بِحَدِيثٍ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي الْفِتْنَةِ؟ فَقَالَ حُذَيْفَةُ : أَنَا أُحَدِّثُكَ كَمَا قَالَ. فَقَالَ: إِنَّكَ عَلَيْهِ لَجَرِيءٌ، فَحَدِّثْ. قَالَ: فِتْنَةُ الرَّجُلِ فِي أَهْلِهِ، وَمَالِهِ، وَوَلَدِهِ، وَجَارِهِ تُكَفِّرُهَا الصَّلَاةُ، وَالصَّوْمُ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ I " فَقَالَ عُمَرُ : I " لَسْتُ أَسْأَلُكَ عَنْ هَذَا، أَسْأَلُكَ عَنِ الَّتِي تَمُوجُ كَمَوْجِ الْبَحْرِ I ". فَقَالَ: لَيْسَ عَلَيْكَ مِنْهَا بَأْسٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا بَابٌ مُغْلَقٌ. فَقَالَ: I " أَيُفْتَحُ أَمْ يُكْسَرُ؟ I " قَالَ: بَلْ يُكْسَرُ. قَالَ: I " إِذَنْ لَا يُغْلَقُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِيسَى إِلَّا عَلِيُّ بْنُ أَبِي بَكْرٍ I ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جو ہمیں وہ حدیث سنائے جو اس نے فتنہ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو؟“ اس پر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں آپ کو اسی طرح سناؤں گا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بیشک آپ اس (کے بیان کرنے) پر جری ہیں، پس سنائیے۔“ انہوں نے کہا: ”انسان کی اپنے اہل و عیال، مال، اولاد اور پڑوسی کے معاملے میں آزمائش کو نماز، روزہ، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا مٹا دیتے ہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ سے اس کے متعلق نہیں پوچھ رہا، بلکہ میں تو اس فتنے کے بارے میں دریافت کر رہا ہوں جو سمندر کی موجوں کی طرح ٹھاٹھیں مارے گا۔“ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے امیر المومنین! آپ کو اس فتنے سے کوئی خطرہ نہیں، کیونکہ آپ کے اور اس کے درمیان ایک بند دروازہ ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا وہ دروازہ کھولا جائے گا یا اسے توڑ دیا جائے گا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”بلکہ اسے توڑ دیا جائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تب تو وہ قیامت کے دن تک کبھی بند نہیں ہو سکے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عیسیٰ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف علی بن ابی بکر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1774]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 525، 1435، 1895، 3586، 7096، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 144، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5966، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8540، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 324، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2258، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3955، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23752، 23894، 23922، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 408، والحميدي فى «مسنده» برقم: 452، والبزار فى «مسنده» برقم: 2844، 2874، 2872، 2873، 2892، 2893، 2913، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20752، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38284، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3024، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4835»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1774 in Urdu