🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1811
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ قَالَ: نَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا بَعْدُ: نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلَاتٌ مُمِيلَاتٌ، عَلَى رُءُوسِهِنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ، وَقَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ، لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَلَا يَجِدُونَ رِيحَهَا. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا زُهَيْرٌ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جہنم کی دو صنفیں ایسی ہیں جنہیں میں نے (ابھی تک) نہیں دیکھا: ایسی عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی، (مردوں کو اپنی طرف) مائل کرنے والی اور خود (ان کی طرف) مائل ہونے والی ہوں گی، ان کے سر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح (ایک طرف جھکے ہوئے) ہوں گے؛ اور وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں کی طرح کے کوڑے ہوں گے (جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے)؛ یہ لوگ نہ جنت میں داخل ہوں گے اور نہ ہی اس کی خوشبو پا سکیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد سے صرف زہیر نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1811]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2128، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3384 / 698، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7461، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8786، 9811، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6690، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5854»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1811 in Urdu