الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1918
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ: نَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي : حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَيْهِ: أَنِ الْقَ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ ، فَسَلْهَا: كَيْفَ قَضَى لَهَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-؟ قَالَ: فَأَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ زَوْجِهَا سَعْدَ بْنَ خَوْلَةَ تُوُفِّيَ عَنْهَا بِمَكَّةَ مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهِيَ حَامِلٌ، فَلَمْ تَلْبَثْ بَعْدَهُ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى وَضَعَتْ، فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكَ بْنِ السَّبَّاقِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، فَأَبَتْ أَنْ تَنْكِحَهُ، فَقَالَ: أَمَا إِنَّكِ لَا تَحِلِّينَ حَتَّى تَعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ، I " فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَأَذِنَ لَهَا فِي النِّكَاحِ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا خَالُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ سَرْحٍ : وَثِيمَةُ بْنُ مُوسَى بْنِ رَبِيعَةَ .
عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد (عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ) نے انہیں خط لکھا کہ وہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کریں اور ان سے دریافت کریں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں کیا فیصلہ فرمایا تھا؟
عبید اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے مالک بن اوس بن حدثان رحمہ اللہ نے خبر دی کہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ ان کے شوہر سیدنا سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع کے موقع پر مکہ مکرمہ میں فوت ہو گئے تھے، جبکہ وہ حاملہ تھیں، پھر ان کی وفات کے کچھ ہی عرصہ بعد ان کے ہاں ولادت ہو گئی۔ بنو عبد الدار کے ابو السنابل بن بعکک بن سباق رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے ان سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا، اس پر انہوں نے کہا: ”یاد رکھو! تم اس وقت تک نکاح کے لیے حلال نہیں ہو سکتی جب تک دو عدتوں میں سے طویل تر مدت پوری نہ کر لو۔“ چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں فتویٰ پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نکاح کرنے کی اجازت عطا فرما دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عقیل رحمہ اللہ سے صرف ابو الطاہر بن سرح کے ماموں وثیمہ بن موسیٰ بن ربیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1918]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5319، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1484، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4294، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3519 / 14، 3518 / 13، 3520 / 15، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5682، 5683، 5684، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2306، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2028، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15564، 15565، 15563، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28078، 28079، 28080، 28081، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11722، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17391، والطبراني فى «الكبير» برقم: 745، 746، 748، 749، 750»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1918 in Urdu