الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1935
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُنْكَدِرِيُّ قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَهْلٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ عَلَّمَ ابْنَهُ الْقُرْآنَ نَظَرًا غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَمَنْ عَلَّمَهُ إِيَّاهُ ظَاهِرًا بَعَثَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَيُقَالُ لِابْنِهِ: اقْرَأْ. فَكُلَّمَا قَرَأَ آيَةً رَفَعَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا لِلْأَبِ دَرَجَةً، حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ مَا مَعَهُ مِنَ الْقُرْآنِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بیٹے کو دیکھ کر (ناظرہ) قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا، اللہ تعالیٰ اس کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دے گا، اور جس نے اسے زبانی (حفظ) قرآن سکھایا تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن چودھویں رات کے چاند جیسی روشن صورت میں اٹھائے گا، اور اس کے بیٹے سے کہا جائے گا: ’پڑھو‘، پس وہ جوں جوں ایک آیت پڑھے گا، اللہ عزوجل اس کی بدولت اس کے والد کا ایک درجہ بلند فرمائے گا، یہاں تک کہ وہ اپنے حفظ کردہ قرآن کی آخری آیت تک پہنچ جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حسن (رحمہ اللہ) سے اس حدیث کو صرف عمر بن سہل نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابن ابی فدیک منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1935]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حسن (رحمہ اللہ) سے اس حدیث کو صرف عمر بن سہل نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابن ابی فدیک منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1935]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 166» »
الحكم على الحديث: فيه من لا يُعرف
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1935 in Urdu