الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1957
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى أَخُو أَبِي مُوسَى قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ شَقِيقِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَيْرٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي . عَنْ جَدِّي أَنَّهُ جَاءَ بِإِدَاوَةٍ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَدْ غَسَلَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِيهَا وَجْهَهُ، وَمَضْمَضَ فِيهِ، وَبَزَقَ فِي الْمَاءِ، وَغَسَلَ يَدَيْهِ وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ مَلَأَ الْإِدَاوَةَ، I " وَقَالَ: لَا تَرِدَنَّ مَاءً إِلَّا مَلَأْتَ الْإِدَاوَةَ عَلَى مَا بَقِيَ فِيهَا، فَإِذَا أَتَيْتَ بِلَادَكَ فَرُشَّ بِهِ تِلْكَ الْبُقْعَةَ، وَاتَّخِذْهُ مَسْجِدًا I " قَالَ: فَاتَّخَذُوهُ. قَالَ عَمْرٌو : I " وَقَدْ صَلَّيْتُ أَنَا فِيهِ I ". I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَيْرٍ السَّدُوسِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى I ".
سیدنا عبداللہ بن عمیر سدوسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے پانی کا ایک برتن لے کر آئے، جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک دھویا تھا، اس میں کلی کی تھی اور پانی میں (کلی کا) لعاب ڈالا تھا، اور اپنے ہاتھ اور کلائیاں دھوئی تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن کو بھر دیا
اور فرمایا: ”تم کسی بھی پانی (کے گھاٹ) پر نہ پہنچنا مگر یہ کہ اس میں موجود بقیہ پانی پر مزید پانی بھر کر اسے لبالب کر لینا، پھر جب تم اپنے علاقے پہنچو تو اس مقام پر یہ پانی چھڑک دینا اور اسے مسجد بنا لینا۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ پس انہوں نے اسے مسجد بنا لیا۔ عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”اور میں نے خود اس (مسجد) میں نماز پڑھی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمیر سدوسی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور عبداللہ بن مثنی رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1957]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: عمر بن شقيق ذكره هو وأبوه ابن أبي حاتم ولم يذكر فيهما جرحا ولا غيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 12» »
الحكم على الحديث: فيه عمر بن شقيق وأبوه، لم يُذكر فيهما جرح ولا تعديل
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1957 in Urdu