الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1974
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ : إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ: I " نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ أَجْوَفُ، فِيهِ آنِيَةٌ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللهُ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا شَرِيكٌ I ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے آیت ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”یہ جنت میں ایک نہر ہے جو اندر سے کھوکھلی ہے، اس میں سونے اور چاندی کے برتن ہیں، جسے سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے صرف شریک نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1974]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے صرف شریک نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1974]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 143» »
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1974 in Urdu